உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اسلام آباد کے بعد دہلی، کیا دہشت گردی کو لیکر پاکستان پر برسیں گے سعودی شہزادے؟

    پنے۔اپنے ملک میں سعودی عرب کے شہزادے کا استبقل کرتے ہندستان اور پاکستان کے وزیر اعظم۔

    پنے۔اپنے ملک میں سعودی عرب کے شہزادے کا استبقل کرتے ہندستان اور پاکستان کے وزیر اعظم۔

    آج جو سب سے بڑا سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا وہ دہشت گردی کے مسئلے پر پاکستان کو سخت وارننگ دیں گے؟

    • Share this:
      سعودی عرب کے شہزادے (ولی عہد) محمد بن سلمان (ایم بی ایس) منگل کی شام کو دہلی پہنچ گئے ہیں۔ ان کے استقبال کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی خود ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ انہوں نے ایم بی ایس کو گلے لگا کر ان کا استقبال کیا۔

      ہندستان آنے سے پہلے ایم بی ایس پاکستان دورے پر تھے۔ پلوامہ میں ہوئے حملے کے بعد ہندستان نے عالمی منچ پر پاکستان کو الگ۔تھلگ کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اسی کے مدنظر، ہندستان نے سعودی شہزادے محمد بن سلمان سے سیدھے دہلی آنے پر اعتراض ظاہر کیا تھا جس کے بعد پیر کی شام وہ ریاض واپس لوٹے۔ اس کے بعد منگل کی شام وہ ریاض سے دہلی پہنچے۔

      اب جو سب سے بڑا سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا وہ دہشت گردی کے مسئلے پر پاکستان کو سخت وارننگ دیں گے؟

      مسعود اظہر کی قیادت والی دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر ہوئے فدائین حملے کی ذمہ داری لی ہے۔ واضح ہو کہ 14 فروری یعنی جمعرات کو ہوئے اس حملے میں سی آر پی ایف کے 40 جوان شہید ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کی پابندی کے بعد بھی اظہر پاکستان کے بہاول پور میں رہ رہا ہے۔
      First published: