2 سے زیادہ بچوں والے مسلمانوں کو جیل بھیجیں گے، راشن بند کریں گے، پروین توگاڑیہ کا متنازعہ بیان

2 سے زیادہ بچوں والے مسلمانوں کو جیل بھیجیں گے، راشن بند کریں گے، پروین توگاڑیہ کا متنازعہ بیان

2 سے زیادہ بچوں والے مسلمانوں کو جیل بھیجیں گے، راشن بند کریں گے، پروین توگاڑیہ کا متنازعہ بیان

پروین توگاڑیہ نے کہا کہ ہم قانون بنائیں گے اور ملک میں مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہندوؤں کو حکومت پر قابض کرائیں گے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Madhya Pradesh, India
  • Share this:
    انٹرنیشنل ہندو کونسل کے صدر پروین توگاڑیہ نے  کہا کہ ہم مسلمانوں کی آبادی بڑھنے نہیں دیں گے۔ قانون بنا کر 2 سے زیادہ بچے پیدا کرنے والوں کو سرکاری اناج، سرکاری اسکول اور اسپتالوں میں مفت سہولت، بینکوں سے لون نہیں لینے دیں گے۔ اگر اس کے بعد بھی کوئی مسلم دو سے زیادہ بچے پیدا کرتا ہو تو اسے 10 کے لیے جیل میں ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں ترمیم کر کے پی ایم، سی ایم، ایس پی، کلکٹر اور جج جیسے عہدے ہندووں کے لیے محفوظ کریں گے۔ نرمداپورم میں ہندو ساتھی کانفرنس میں حصہ لینے پہنچے پروین توگاڑیہ نے کہا کہ یہ سب ممکن ہے۔

    پروین توگڑیہ نے جمعرات کو دیر رات کہا کہ بجرنگ دل پر پابندی لگانے کا کانگریس کا وعدہ کرناٹک انتخابات میں ووٹروں کو خوش کرنے کی چال تھی، ایسی پابندی نہیں لگائی جائے گی۔ ہندوؤں کو ایسے وعدوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم قانون بنائیں گے اور ملک میں مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہندوؤں کو حکومت پر قابض کرائیں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:

    آج شام تک خطرناک طوفان میں تبدیل ہوگا’موچا‘!، ان ریاستوں میں شدید بارش کی وارننگ

    یہ بھی پڑھیں:

    کرناٹک: بی جے پی توڑے گی38سال کاریکارڈ یا کانگریس کرے گی واپسی، JDSبنے گی کنگ میکر! نتائج آج

    توگاڑیہ کے مطابق، رام جنم بھومی آندولن کو لے کر آندولن کیا جو کامیاب رہا اور اب ہندو جاگرن کے لیے کام کررہے ہیں۔ اس سے ایک لاکھ مراکز ملک بھر میں بنائیں گے اور ان سے ایک کروڑ ہندو جڑیں گے۔ ہم کروڑوں ہندووں کے لیے مختلف سہولیات کے لیے ہندوستان میں 24 گھنٹے مدد دستیاب کرائیں گے۔ ہمارے پرائیوٹ کال سینٹر پر کال کر کے ضرورت مند مدد لے پائیں گے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: