ونگ کمانڈر ابھینندن کی 51ویں اسکواڈرن کو ملی ' فالکن سلیئرس' کی طاقت

May 15, 2019 11:02 PM IST | Updated on: May 15, 2019 11:51 PM IST
ونگ کمانڈر ابھینندن کی 51ویں اسکواڈرن کو ملی '  فالکن  سلیئرس' کی طاقت

پاکستان کے ایف۔16 جنگی طیارے کو مار گرانے والی ہندستانی فضائیہ کی سری نگ میں واقع 51ویں اسکوڈرن نے اپنی طاقت میں اور اضافہ کرلیا ہے۔ اس اسکواڈرن کو اب فالکن سلیئرس کے نام سے جانا جائے گا۔ مگ۔21 بائسن فائٹر جیٹ والی اس اسکواڈرن کو 'سوارڈ آرم' کے  نام سے جانا جاتا ہے۔

ہندستانی فضائیہ کے مگ۔21 بائسن جیٹ نے پاکستان کے ایف۔16 کو مار گرایا تھا۔ اسے فالکن کا سلیئر کے نام سے جاناجائے گا۔ غور طلب ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد ہندستانی فضائیہ نے پاکستان کے بالاکوٹ میں ایئر اسٹرائک کی تھی۔ اس ایئر اسٹرائک کے بعد پاکستانی فضائیہ نے ہندستانی سرحد پر گھنے کی ناکام کوشش کی تھی جس کے بعد ہندستانی مگ۔21 نے پاکستان کے ایف۔16 کو مارگرایا تھا۔ حملے کی ناکام کوشش کرنے والےونگ کمانڈر ابھینند اسی 51 ویں اسکواڈرن میں تعینات تھے۔

Loading...