اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سورو گنگولی کی صحتیابی کے لئے ملک بھر میں مانگی گئی دعائیں،لوگوں کی محبت پر دادا بھی ہوئے جذباتی

    وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اسپتال جاکر سوربھ گنگولی کی عیادت کی ہے

    وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اسپتال جاکر سوربھ گنگولی کی عیادت کی ہے

    اسپتال کے ذرائع کے مطابق معمولی ہارٹ اٹیک ہوا ہے ۔انجیو پلاسٹی کے علاوہ دیگر ۔ جانچ کرائے جارہے ہیں ۔اس وقت ان کی حالت مستحکم ہے۔ سورہ گنگولی سے اسپتال میں ملاقات کرکے واپس لوٹے ابھیشیک ڈالمیا نے کہا کہ دادا بہتر ہیں وہ ٹی وی دیکھ رہے ہیں اور انکے تیں لوگوں کی محبت پر انکی آنکھیں اشکبار ہے۔

    • Share this:
    بی سی سی آئی کے صدر اور سابق کرکٹ کپتان سور گنگولی کو دادا کے نام سے جانا جاتا ہے کرکٹ میں اپنے جادوئی انداز کی وجہ سے کرکٹ کا یہ مہاراج لوگوں کے دلوں پر راج کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ آج سورو گنگولی کو دل کی تکلیف پر اسپتال میں داخل کئے جانے کی خبر سامنے آتے ہی بنگال سمیت ملک بھر کے لوگوں میں بے چینی دیکھی گئی سیاسی و سماجی لیڈران کا جہاں اسپتال میں تانتا لگ گیا وہیں عام لوگ بھی دادا کی جلد صحتیابی کی دعائیں مانگنے لگے۔  آج صبح ورزش کے دوران سورو گنگولی نے سینے میں تکلیف اور چکر محسوس کیا ۔اس کے بعد انہیں شہر کے ووڈ لینڈ نرسنگ میں داخل کرایا گیا ہے ۔

    اسپتال کے ذرائع کے مطابق معمولی ہارٹ اٹیک ہوا ہے ۔انجیو پلاسٹی کے علاوہ دیگر ۔ جانچ کرائے جارہے ہیں ۔اس وقت ان کی حالت مستحکم ہے۔ سورہ گنگولی سے اسپتال میں ملاقات کرکے واپس لوٹے ابھیشیک ڈالمیا نے کہا کہ دادا بہتر ہیں وہ ٹی وی دیکھ رہے ہیں اور انکے تیں لوگوں کی محبت پر انکی آنکھیں اشکبار ہے۔

    ریاستی گورنر جگدیپ دھنکر، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرکے سورو گنگولی کی جلد سے جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ہندوستانی کرکٹ کے کپتان وراٹ کوہلی اور یگر کھلاڑیوں ویریندر سہواگ ،محمد کیف، محمد شامی ، بی سی سی آئی کے عہدیداران نے ٹوئیٹ کرکے سورو گنگولی کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات پیش کیا ہے ۔
    Published by:Mirzaghani Baig
    First published: