ہوم » نیوز » وطن نامہ

نیو جنریشن ٹیک چک اسمارٹ فون کے ساتھ آنر لایا اسمارٹ فون کی صنعت میں انقلاب

ٹکنالوجی سے اچھی طرح مانوس نسل کیلئے آنر چک لائف اسٹائل میں پیش پیش ہے اور اس نے لائف اسٹائل اور ٹکنالوجی کے اس خوبصورت امتزاج کو ’’ٹیک چک‘‘ کا نام دیا ہے۔

  • Share this:
نیو جنریشن ٹیک چک اسمارٹ فون کے ساتھ آنر لایا اسمارٹ فون کی صنعت میں انقلاب
ٹکنالوجی سے اچھی طرح مانوس نسل کیلئے آنر چک لائف اسٹائل میں پیش پیش ہے اور اس نے لائف اسٹائل اور ٹکنالوجی کے اس خوبصورت امتزاج کو ’’ٹیک چک‘‘ کا نام دیا ہے۔

موبائل بنانے والی بڑی کمپنیاں مارکیٹ میں اپنی مناسب حصہ داری اور فروخت بڑھانے کے لئے ٹکنالوجی کی سطح پر بڑے قدم اٹھا رہی ہیں۔ وہ لوگوں کو کئی طرح کے فیچرز پیش کررہی ہیں تاکہ ٹکنالوجی مارکیٹ میں انکابرانڈ نام نمایاں رہے۔ اس سخت مسابقت کی وجہ سے موبائل کمپنیاں جدید ٹکنالوجی استعمال کررہی ہیں اور مارکیٹنگ کی صلاحیت  کو بھی بروئے کار لارہی ہیں تاکہ وہ اپنی سیلز میں مزید اضافہ کرسکیں۔ اولین ٹکنالوجی کی بات کریں تو آنر کی تصویر ابھرتی ہے کیونکہ اس نے ایسی جدید ٹکنالوجی کے ساتھ اسمارٹ فون بازار میں اتارے ہیں جس نے اسے ایک اہم نام بنا دیا ہے۔


ٹکنالوجی سے اچھی طرح مانوس نسل کیلئے آنر چک لائف اسٹائل میں پیش پیش ہے اور اس نے لائف اسٹائل اور ٹکنالوجی کے اس خوبصورت امتزاج کو ’’ٹیک چک‘‘ کا نام دیا ہے۔ اس نئی اصطلاح  نے آنر کو ایسا برانڈ بنا دیا ہے جو اسٹائلش اور ہائی ٹیک اسمارٹ فون پیش کرتا ہے۔ اس طرح سے یہ چوٹی کا برانڈ بن گیا ہے۔ آنر ایسے فون پیش کرنے میں مقبولیت رکھتا ہے جو جدید ٹکنالوجی سے آراستہ ہے اور ٹیک چک کی اصطلاح کے ساتھ اس کا مقصد نیوجنریشن کے اسمارٹ فون پیش کرکے اسمارٹ فون کی صنعت میں انقلاب برپا کرنا ہے۔




اس سے پہلے 2017 میں آنر 9 کی لانچ نے مارکیٹ میں ہلچل پیدا کردی۔ اس میں ایک بے باک اور اختراعی ڈیزائن کا امتزاج تھا۔ بلاشبہ یہ انتہائی شاندار ڈیزائن تھا کیونکہ اس میں 15 لیئرپروسیس تھری ڈی کروڈ آرورول گلاس تھا جس نے اسمارٹ فون کو ایک نئی شکل دی تھی۔ بعدازاں آنر نے جدید ٹکنالوجی کے استعمال میں ایک اور چھلانگ لگائی۔جب اس نے ڈسکلرڈ پولار لائٹ کوٹنگ ٹکنالوجی والا  آنر10 بازار میں اتارا۔ اس فون کی اختراعی ڈیزائن کی وجہ سے کافی تعریف ہوئی اور اس پر کافی تبصرے ہوئے اور یوروپی  امیجنگ اینڈ ساونڈ ایسو سی ایشن (ای آئی ایس اے) کی طرف سے سال 19۔2018 کا لائف اسٹائل اسمارٹ فون کا خطاب بھی حاصل کیا۔

ہر نئی ریلیز کے ساتھ آنر نے آگے قدم بڑھائے ہیں کیونکہ اس نے نئی جدید ٹکنالوجی پیش کی ہے جس نے مسابقت کرنے والوں میں ہلچل پیدا کی ہے۔ موبائل کمپنی نے کوئی کسر باقی نہیں رکھی  جب اس نے بٹرفلائی اسکرین اسٹرکچر اور تھری ڈی کرو آپٹیکل نینومیٹرویکیوم کوٹنگ ٹکنالوجی کے ساتھ آنرمیجک 2 پیش کیا۔ ہر پیش کش کے ساتھ آنر نے ٹکنالوجی کی سطح پر نمایاں پیش رفت کی ہے جس کے لئے اسے کافی سراہا گیا اور اس نے مارکیٹ میں بڑی حصہ داری بھی حاصل کی ہے۔



آنر ویو20 کی ریلیز کے بعد آنر کامیابی کی بلندی پر پہنچ گیا جس میں اورل نینوٹکنالوجی ڈیزائن استعمال ہواہے۔

اس کا ڈسپلے شاندار اور اس میں کیرن 980 چپ سیٹ لگا ہے جو اسے آل راؤنڈ فون بناتا ہے۔ اپنی منفرد شکل اور تیزتر ٹکنالوجی کی وجہ سے آنر نے دیگر اسمارٹ فون برانڈ کیلئے اعلی معیار قائم کیے ہیں۔



ٹیک چک کی اصطلاح پیش کرکے آنر ان پروڈکشن کے تئیں نوجوان نسل کو راغب کررہا ہے، چونکہ ٹکنالوجی کےا عتبار سے جدید اور چک لائف اسٹائل کا بہترین امتزاج اور مزید بہت کچھ رکھتا ہے۔ پھر بھی اس کی قیمت مناسب ہے۔ اس فلیگ شپ فون میں لوگ کافی دلچسپی لے رہے ہیں کیونکہ سبھی نوجوان اس کے اختراعی اسٹائل اور ٹکنالوجی کے گرویدہ  ہیں۔ جہاں تک کہ رنگوں اور اس کی بناوٹ کا تعلق ہے تو آنر شروع سے ہی سبقت لئے ہوئے ہے اور آگے ہی بڑھ رہا ہے۔ اس روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے آنر برانڈنے آنر 20 پرو اور آنر 20 بازار میں اتارا ہے جو نئے ڈائنمک ہولوگرافک بیک ڈیزائن سے آراستہ ہے۔ چھوٹی چھوٹی چیزوں پر بھی توجہ دینے کی وجہ سے اس برانڈ کو کافی پزیرائی حاصل ہوئی ہے اور اب پیچھے مڑ کر دیکھنے کا سوال نہیں ہے۔ مجموعی طور پر آنر نے ٹیک چک کی اصطلاع وضع کی کیونکہ یہ معروف برانڈ ایسے اسمارٹ فون متعارف کرانے کے لئے جانا جاتا ہے  جن میں ہائی ٹیک،الٹراماڈرن ڈیزائن اور رنگوں کا بہترین امتزاج ہے۔ یہ برانڈ کافی کوشش کرتا ہے اور اس نے ہمیشہ اپنی جدید ٹکنالوجی اور کاریگری سے گاہکوں کو حیرت زدہ کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔



ٹکنالوجی کے اعتبار سے آنر اپنے گاہکوں کے لئے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور بہترین اسمارٹ فون پیش کررہا ہے۔ اس لیے یہ دنیا کی چوٹی کی موبائل کمپنیوں کے ساتھ مسابقت میں ہے۔ آنر ہر اسمارٹ فون ماڈل کی ریلیز کے ساتھ اہم اختراع کے لیے جانا جاتا ہے۔



اپنے اسٹائل کی وجہ سے آنر اسمارٹ فون نے بڑی تعدادمیں لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبزول کرائی ہے اور دیگر معروف فون برانڈس کو زبردست ٹکر دے رہا ہے۔ مارکیٹنگ کی اختراعی صلاحیت اور جدید ٹکنالوجی کی وجہ سے آنر نے مارکیٹ میں اپنی اچھی خاصی جگہ بنائی ہے اور ایک معروف برانڈ بن گیا ہے۔
First published: Dec 28, 2019 11:26 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading