ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بنگال میں کورونا کے بڑھتے مریضوں کے ساتھ کورونا سے جنگ جیتنے والوں کی تعداد میں بھی ہورہا ہے اضافہ 

کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ریاست میں کورونا سے متاثر مریضوں کی بڑی تعداد صحتیاب بھی ہورہی ہے۔

  • Share this:
بنگال میں کورونا کے بڑھتے مریضوں کے ساتھ کورونا سے جنگ جیتنے والوں کی تعداد میں بھی ہورہا ہے اضافہ 
بنگال میں کورونا کے بڑھتے مریضوں کے ساتھ کورونا سے جنگ جیتنے والوں کی تعداد میں بھی ہورہا ہے اضافہ 

کولکاتا: ملک میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہو ریا ہے۔ کورونا سے بچاٶ اور سماجی دوری کو ممکن بنانے کے لٸے کٸے گٸے لاک ڈاٶن کے بعد اب ان لاک کے ساتھ جہاں زندگی نارمل ہوٸی۔ وہیں کورونا نے بھی تیزی سے پیر پسارنا شروع کردیا ہے۔ ملک کے بیشتر ریاستوں میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔


مغربی بنگال میں کورونا متاثر مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے زاٸد ہوچکی یے جبکہ اپوزیشن جماعتیں حکومت پر مریضوں کی اصل تعداد چھپانے کا الزام لگارہی ہیں جبکہ ممتا حکومت نے ان تمام الزامات کو سیاسی بتاتے ہوٸے کورونا کےخلاف حکومت کے اقدامات کو اہم بتاتے ہوٸے لوگوں کو احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ وہیں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ریاست میں  کورونا سے متاثر مریضوں کی بڑی تعداد صحتیاب بھی ہورہی ہے۔ بنگال میں کورونا سے متاثر ہونے والوں میں پویس اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے جن میں دو پولیس اہلکار کی موت ہوچکی ہے جبکہ اج جہاں بڑی تعداد میں کورونا سے متاثر مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ان میں 43  پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔


اب تک 156  پولیس افسران و اہلکار کورونا سے جنگ جیت چکے ہیں۔ حکومت نے جہاں کورونا کے بڑھتے مریضوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے وہیں کورونا سے متاثر مریضوں کے صحتیاب ہونے کو اہم بتاتے ہوٸے لوگوں سے تعاون کی اپیل کی۔ بنگال میں کورونا متاثر 42.45 فیصد مریض اب تک  ڈسچارج ہوٸے ہیں جبکہ کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ریاست بھر میں کنٹینمنٹ زون علاقوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ کولکاتا  شہر کے کم و بیش 60 فیصد علاقے کنٹینمنٹ زون میں شامل ہوچکے ہیں۔

First published: Jun 13, 2020 11:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading