COVID-19 in India: امریکہ سے وڈودرا آئی خاتون پائی گئی BF.7 سے متاثر، جانئے اب کیسی ہے حالت

COVID-19 in India: امریکہ سے وڈودرا آئی خاتون پائی گئی BF.7 سے متاثر، جانئے اب کیسی ہے حالت ۔ تصویر : AFP

COVID-19 in India: امریکہ سے وڈودرا آئی خاتون پائی گئی BF.7 سے متاثر، جانئے اب کیسی ہے حالت ۔ تصویر : AFP

COVID-19 in India: چین میں کورونا وائرس کی تازہ لہر کے لئے ذمہ دار مانے جارہے اومیکران کے سب ویریئنٹ بی ایف 7 نے ہندوستان میں تشویش بڑھا دی ہے ۔ ملک بھر میں اس انتہائی متعدی سب ویریئنٹ کے اب تک تین مریض سامنے آچکے ہیں ۔ ان میں سے دو معاملات گجرات جبکہ ایک مریض اوڈیشہ میں ملا ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : چین میں کورونا وائرس کی تازہ لہر کے لئے ذمہ دار مانے جارہے اومیکران کے سب ویریئنٹ بی ایف 7 نے ہندوستان میں تشویش بڑھا دی ہے ۔ ملک بھر میں اس انتہائی متعدی سب ویریئنٹ کے اب تک تین مریض سامنے آچکے ہیں ۔ ان میں سے دو معاملات گجرات جبکہ ایک مریض اوڈیشہ میں ملا ہے ۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق امریکہ سے وڈودرا آئی ایک خاتون 18 نومبر کو اومیکران کے سب ویریئنٹ بی ایف 7 سے متاثر پائی گئی تھی ۔ وڈودرا کے کارپوریشن کمشنر بنچ ندھی پانی نے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ خاتون ہوم آئیسولیشن میں ہی ٹھیک ہوگئی اور ان کی حالت اب نارمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، حالات کنٹرول میں ہیں ۔

    بی ایف 7 اومیکران کے ویریئنٹ بی اے 5 کا ایک سب ویریئنٹ ہے اور یہ کافی متعدی ہے ۔ اس کی 'انکیوبیشن' مدت کم ہے ۔ یہ دوبارہ متاثر کرنے یا ان لوگوں کو بھی متاثر کرنے کی اعلی صلاحیت رکھتا ہے جن کا کورونا ویکسینیشن ہوچکا ہے ۔

    یہ بھی پڑھئے: چین میں کورونا نے مچائی تباہی تو اموات کی تعداد اتنی کم کیوں؟ یہ ہے اصل وجہ


    یہ بھی پڑھئے: میرٹھ کی زینب خاتون بنی ایک مثال،دبئی پیرا پاور ورلڈ کپ میں تمغہ جیت کر ملک کانام کیا روشن


    ادھر مرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈویہ کی صدارت میں بدھ کو ہوئی کورونا جائزہ میٹنگ میں ایکسپرٹس نے کہا کہ اب تک کورونا کے معاملات میں کوئی تیزی سے اضافہ نہیں ہوا ہے، لیکن موجود اور ابھرتے ویریئنٹس پر نظر رکھنے کے لئے لگاتار نگرانی کی ضرورت ہے ۔ وزیر نے لوگوں سے بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر ماسک پہننے سمیت انفیکشن کے پھیلاو کی روک تھام سے وابستہ پروٹوکول پر عمل کرنے اور ٹیکہ لگوانے کیلئے کہا ۔



     

    وزیر صحت کے ساتھ میٹنگ کے بعد نیتی آیوگ کے رکن (ہیلتھ) ڈاکٹر وی کے پال نے کہا کہ لوگوں کو بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں ماسک پہننا چاہئے، جو لوگ دیگر بیماریوں سے متاثر ہیں اور زیادہ عمر کے ہیں، انہیں خاص طور پر اس پر عمل کرنا چاہئے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: