پیلی ساڑی والی خاتون آفیسر نے دیوریا میں ڈالا ووٹ، پولنگ عملہ نے لی سیلفی

اتوار کو پیلی ساڑی والی آفیسر رینا دیویدی نے دیوریا میں اپنا ووٹ ڈالا۔ اس دوران پنسری بوتھ پر تعینات پولنگ عملہ نے ان کے ساتھ سیلفی لی

May 19, 2019 06:13 PM IST | Updated on: May 19, 2019 06:14 PM IST
پیلی ساڑی والی خاتون آفیسر نے دیوریا میں ڈالا ووٹ، پولنگ عملہ نے لی سیلفی

خاتون پولنگ آفیسر رینا دیویدی

لوک سبھا انتخابات 2019 کے آخری مرحلہ میں پہنچتے پہنچتے ایک خاتون آفیسر سوشل میڈیا پر سنسنی بن گئی ہیں۔ اس خاتون آفیسر کو سوشل میڈیا پر ’ پیلی ساڑی والی‘ کے نام سے بھی جانا جا رہا ہے۔ اسی ضمن میں اتوار کو پیلی ساڑی والی آفیسر رینا دیویدی نے دیوریا میں اپنا ووٹ ڈالا۔ اس دوران پنسری بوتھ پر تعینات پولنگ عملہ نے ان کے ساتھ سیلفی لی۔

نیوز 18 کے ساتھ بات چیت میں رینا نے بتایا کہ وہ لکھنئو سے چل کر اپنے سسرال ووٹ ڈالنے پہنچی ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے روشن مستقبل کے لئے ووٹ ڈالنے ضرور جائیں۔

Loading...

دراصل، رینا اب اتنی مشہور ہو چکی ہیں کہ لوگ ان کے ساتھ سیلفی لینا چاہتے ہیں۔ رینا نے کہا کہ صبح کئی میڈیا اہلکاروں نے ان کا انٹرویو بھی کیا ہے۔ سوشل میڈیا والے بھی شوٹ کر رہے ہیں۔

رینا دیویدی نے ڈالا ووٹ رینا دیویدی نے ڈالا ووٹ

بتا دیں کہ سال 2013 میں رینا کے شوہر کا بیماری کی وجہ سے انتقال ہو گیا تھا۔ 2004 میں ان کی شادی پی ڈبلیو ڈی محکمہ میں کام کرنے والے سینئر معاون سنجے دیویدی سے ہوئی تھی۔ اس وقت رینا کے شوہر سونبھدر میں تعینات تھے۔ سوشل میڈیا میں فوٹو وائرل ہونے کے بعد خاتون آفیسر کے ساتھ ان کا کنبہ بھی ’ سلیبریٹی اسٹیٹس‘ سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔

Loading...