ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

شوہر نے افیئر سے متعلق روکا، تو بیوی نے زندہ جلایا، پھر عاشق نے کچل دیا سر

کرناٹک کی تمکرو ضلع میں واقع بدی ہلی علاقے میں ایک بے حد سنسنی خیزمعاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور پھر اس کے عاشق نے پتھر سے اس کا سر کچل کر مار ڈالا۔ سب سے حیرانی کی بات یہ رہی کہ اس پوری واردات کو دن دہاڑے انجام دیا گیا۔

  • Share this:
شوہر نے افیئر سے متعلق روکا، تو بیوی نے زندہ جلایا، پھر عاشق نے کچل دیا سر
شوہر نے افیئر سے متعلق روکا، تو بیوی نے زندہ جلایا، پھر عاشق نے کچل دیا سر

بنگلورو: کرناٹک کی تمکرو ضلع میں واقع بدی ہلی علاقے میں ایک بے حد سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور پھر اس کے عاشق نے پتھر سے اس کا سر کچل کر مار ڈالا۔ سب سے حیرانی کی بات یہ رہی کہ اس پوری واردات کو دن دہاڑے انجام دیا گیا۔


مہلوک کی شناخت 52 سالہ نارائنپا کے طور پر ہوئی ہے، جو ایک پرائیویٹ فرم میں الیکٹریشین کے طور پر کام کر رہا تھا۔ ان کی اہلیہ انا پورنا (36 سال) کا مبینہ طور پر 35 سالہ رام کرشن نامی ایک مصور کے ساتھ ازدواجی تعلقات تھے۔ رام کرشنا سود پر پیسے قرض دے کر بھی کمائی کیا کرتا تھا۔


ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، نارائنپا اور انا پورنا کے درمیان رام کرشن کو لے کر اکثر ہی جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ انا پورنا کے افیئر کو لے کر دونوں کے درمیان اتوار کو ایک بار پھر سے جھگڑنا شروع ہوگیا۔ اسی بحث کے دوران انا پورنا اپنا آپا کھو بیٹھی اور نارائنپا پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ رپورٹ کے مطابق، موقع پر راما کرشنپا بھی موجود تھا۔


خبر کے مطابق، آگ لگتے ہی نارائنپا فوراً گھر سے بھاگا اور پاس ہی ایک نالے میں جاگرا۔ اس وجہ سے آگ تو بجھ گئی، لیکن جب وہ نالے سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہا تھا، تو رام کرشن نے پتھر سے اس کا سر کچل دیا۔ اس سے اس کے سر میں سنگین چوٹیں آئیں اور اس کی فوراً موت ہوگئی۔ اس حادثہ کے بعد پولیس نے انا پورنا اور رام کرشن کو گرفتار کرلیا۔ حادثہ کے وقت اس جوڑے کی تین بیٹیاں بھی گھر میں ہی موجود تھی۔ ان میں سب سے بڑی بیٹی 14 سال کی ہے، جو اپنے والد کے قتل کی چشم دید گواہ بھی ہے، جبکہ 12 سال کی دو جڑواں بہنیں اس وقت کمرے میں تھی۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 14, 2021 11:44 PM IST