உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اب ایئرفورس میں مستقل ہوں گی خاتون فائٹر پائلٹ، وزارت دفاع کا اہم فیصلہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کیا ٹوئٹ

     رافیل پائلٹ فلائٹ لیفٹیننٹ شیوانگی سنگھ یوم جمہوریہ پریڈ پر آئی اے ایف کی نمائش کا حصہ بنی تھیں۔ اس وقت ہندوستانی فوج، بحریہ اور فضائیہ میں 9 ہزار سے زائد خواتین اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی:اب ہندوستانی فضائیہ (Indian Air Force) میں خواتین فائٹر پائلٹوں کو شامل کرنے کے تجرباتی منصوبے کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ وزارت دفاع نے ہندوستانی فضائیہ میں خواتین فائٹر پائلٹوں(Woman Fighter Pilot) کو شامل کرنے کے پائلٹ پلان کو مستقل پلان میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راج ناتھ سنگھ (Rajnath Singh) نے کہا کہ یہ ہندوستان کی خواتین کی طاقت کی صلاحیت اور خواتین کو بااختیار بنانے کے تئیں ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی(PM Narendra Modi) کے عزم کا ثبوت ہے۔

      سپریم کورٹ نے تینوں سروسز میں بھرتی کے لیے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں خواتین کے داخلے سے متعلق اہم فیصلہ دیا تھا۔ چند ماہ بعد اب وزارت دفاع نے یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔ 2018 میں ہندوستانی فضائیہ کی فلائنگ آفیسر اونی چترویدی نے اکیلے لڑاکا طیارہ اڑا کر تاریخ رقم کی تھی۔ کیونکہ وہ پہلی ہندوستانی خاتون تھیں جنہیں یہ کامیابی ملی۔

      2019 میں ہندوستانی فوج نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے خواتین کو ملٹری پولیس میں شامل کرنے کا عمل شروع کیا۔ وہیں، 2016 میں ہندوستانی فضائیہ کے فائٹر اسٹریم میں شامل ہونے کے تجرباتی منصوبے کے نفاذ کے بعد 16 خواتین کو فائٹر پائلٹ کے طور پر کمیشن دیا گیا تھا۔

      فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ وزارت دفاع نے اسے مستقل منصوبہ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے سے فوج میں خواتین کی بھرتی کا راستہ آسان ہو گیا ہے۔ اسی وقت، نیشنل ڈیفنس اکیڈمی جون 2022 میں خواتین کیڈٹس کے اپنے پہلے بیچ کو شامل کرنے کے لیے تیار ہے۔ رافیل طیاروں کے علاوہ خواتین پائلٹ مگ 21، سکھوئی-30 اور مگ-29 لڑاکا طیارے بھی اڑا رہی ہیں۔ رافیل پائلٹ فلائٹ لیفٹیننٹ شیوانگی سنگھ یوم جمہوریہ پریڈ پر آئی اے ایف کی نمائش کا حصہ بنی تھیں۔ اس وقت ہندوستانی فوج، بحریہ اور فضائیہ میں 9 ہزار سے زائد خواتین اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: