Karnataka: حجاب تنازع پر کانگریس لیڈر نے کہا : ہندوستان میں سب سے زیادہ ریپ اس لئے ہوئے کیونکہ...
Karnataka: حجاب تنازع پر کانگریس لیڈر نے کہا : ہندوستان میں سب سے زیادہ ریپ اس لئے ہوئے کیونکہ...
Karnataka Hijab Row: کرناٹک میں جاری حجاب تنازع کے درمیان کانگریس کے لیڈر ضمیر احمد نے اتوار کو کہا کہ ہندوستان میں آبروریزی کے معاملات کی ایک بڑی تعداد درج ہے ، کیونکہ یہاں خواتین حجاب نہیں پہنتی ہیں ۔
ہبلی : کرناٹک میں جاری حجاب تنازع کے درمیان کانگریس کے لیڈر ضمیر احمد نے اتوار کو کہا کہ ہندوستان میں آبروریزی کے معاملات کی ایک بڑی تعداد درج ہے ، کیونکہ یہاں خواتین حجاب نہیں پہنتی ہیں ۔ احمد نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے کہا کہ لڑکیاں جب بڑی ہوجاتی ہیں ، تو انہیں اپنی خوبصورتی کو چھپانے کیلئے اپنے چہرے کو گھونگھٹ سے ڈھک لینا چاہئے ، مجھے لگتا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ آبروریزی کے معاملات ہندوستان میں ہیں ، کیا وجہ ہے ؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنا چہرہ نہیں ڈھکتے نہیں ۔ حجاب پہننا لازمی نہیں ہے اور یہ سالوں سے چلا آرہا ہے ۔
کانگریس لیڈر کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب دو دن پہلے گیارہ فروری کو کرناٹک ہائی کورٹ نے حجاب تنازع سے وابستہ عرضیوں پر عبور حکم جاری کرتے ہوئے ریاستی سرکار سے تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کی اپیل کی تھی ۔ ساتھ ہی طلبہ کو بھی کلاس کے اندر بھگوا شال ، گمچھا ، حجاب یا کسی طرح کا مذہبی جھنڈہ وغیرہ لے جانے سے روک دیا تھا ۔
#WATCH | Hijab means 'Parda' in Islam...to hide the beauty of women...women get raped when they don't wear Hijab: Congress leader Zameer Ahmed on #HijabRow in Hubli, Karnataka pic.twitter.com/8Ole8wjLQF
عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ حکم صرف ایسے اداروں پر لاگو ہوگا ، جہاں کالج ڈیولپمنٹ کمیٹی نے طلبہ کیلئے ڈریس کوڈ یا یونیفارم کو لاگو کیا ہے ۔
اس درمیان کرناٹک کے وزیر اعلی نے ریاست بھر میں دسویں جماعت تک کے ہائی اسکولوں کے پھر سے کھلنے سے ایک دن پہلے اتوار کو اس یقین کا اظہار کیا کہ امن اور معمول کی صورتحال بحال ہوگی ۔ ریاست میں حجاب کو لے کر جاری تنازع کی وجہ سے ان اسکولوں کو بند کردیا گیا تھا ۔
وزیر اعلی نے کہا کہ پری یونیورسٹی اور ڈگری کالجوں کو پھر سے کھولنے کے سلسلہ میں فیصلہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔