Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » وطن نامہ

    شرمناک! آدھی رات گھر آیا اور پھر خاتون سے بولا : تمہارے شوہر کا ایکسڈینٹ ہوگیا ہے ، پھر سنسان جگہ لے جاکر کردی یہ گھنونی حرکت

    ایس ایس پی اونا ونود کمار دھیمان نے بتایا کہ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر معاملہ درج کرلیا ہے ۔ وہیں ملزم کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے ۔

    • Share this:
    شرمناک! آدھی رات گھر آیا اور پھر خاتون سے بولا : تمہارے شوہر کا ایکسڈینٹ ہوگیا ہے ، پھر سنسان جگہ لے جاکر کردی یہ گھنونی حرکت
    شرمناک! آدھی رات گھر آیا اور پھر خاتون سے بولا : تمہارے شوہر کا ایکسڈینٹ ہوگیا ہے ، پھر سنسان جگہ لے جاکر کردی یہ گھنونی حرکت

    خاتون کو جھانسہ دے کر ایک شخص نے کہا کہ اس کے شوہر کا ایکسیڈینٹ ہوگیا ہے اور ساتھ لے گیا ۔ الزام ہے کہ اس کے بعد خاتون کی آبرویزی کی گئی اور مار پیٹ بھی کی گئی ۔ یہ واقعہ ہماچل پردیش کے اونا ضلع میں پیش آیا ہے ۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق خاتون تھانہ کے تحت ایک گاوں کی شادی شدہ خاتون نے نزدیک میں ہی واقع دوسرے گاوں کے شخص پر آبرویزی اور مار پیٹ کا الزام عائد کیا ہے ۔


    پولیس میں درج کرائی شکایت میں خاتون نے بتایا کہ منگل کی رات کو ساتھ لگتے گاوں کا ایک 34 سالہ شخص گھر آیا تھا ۔ وہ ان کے شوہر کے حادثہ کا شکار ہوجانے کی بات کہہ تھا ۔ اس شخص نے کہا کہ آپ کے شوہر کا نزدیک والے گاوں میں ایکسیڈینٹ ہوگیا ہے ۔ خاتون نے بتایا کہ شوہر ڈرائیور ہے اور میں اس شخص کی باتوں میں آکر گاوں سے دور چلی گئی ، جہاں پر اس شخص نے پہلے میرے ساتھ مار پیٹ کی اور پھر میری آبروریزی کی ۔

    ادھر ایس ایس پی اونا ونود کمار دھیمان نے بتایا کہ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر معاملہ درج کرلیا ہے ۔ وہیں ملزم کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے ۔




    قابل ذکر ہے کہ کچھ دنوں پہلےایک فوجی جوان پر سترہ سال کے نابالغ کے ساتھ بد فعلی کرنے کا الزام لگا تھا ، جس سلسلہ میں پولیس نے معاملہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔ یہ معاملہ ہماچل پردیش کے اونا ضلع میں پیش آیا تھا ۔ معاملہ کو لے کر نابالغ کے والد نے پولیس میں شکایت کی تھی ۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر فوجی جوان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے ۔ وہیں متاثرہ نابالغ کا بنگان اسپتال میں میڈیکل کروایا گیا ہے ۔
    Published by: Imtiyaz Saqibe
    First published: Jul 16, 2020 02:52 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading