ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزرائے اعلی کے ساتھ میٹنگ کے بعد وزیر اعظم مودی نے کہا : 17مئی کے بعد بھی جاری رکھنا ہوگا لاک ڈاون

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ریاستوں کو معیشت کو پٹری پر لانے کیلئے ساتھ دینا ضروری ہے ۔ ہم اس پر ساتھ مل کر کام کریں گے ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ معیشت کو کھولنے کا کام کرنا ہے اور اس پر توجہ دینی ضروری ہے ۔

  • Share this:
وزرائے اعلی کے ساتھ میٹنگ کے بعد وزیر اعظم مودی نے کہا : 17مئی کے بعد بھی جاری رکھنا ہوگا لاک ڈاون
وزرائے اعلی کے ساتھ میٹنگ کے بعد وزیر اعظم مودی نے کہا : 17مئی کے بعد بھی جاری رکھنا ہوگا لاک ڈاون

وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے ، لاک ڈاون سے مرحلہ وار طریقہ سے باہر نکلنے اور اقتصادی سرگرمیاں تیز کرنے کی تدابیر پر وزرائے اعلی سے بات چیت کی ۔ تقریبا چھ گھنٹوں تک چلی اس میٹنگ میں کہا کہ کورونا وائرس کو روکنے کیلئے 17 مئی کے بعد بھی لاک ڈاون کو جاری رکھنا ہوگا ۔ اس میٹنگ میں وزیر اعظم مودی نے اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے پر بھی زور دیا ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ملک کی معیشت کو لے کر بھی مشورے دیں ۔


وزیرا عظم مودی نے کہا کہ لوگ جہاں ہیں ، وہیں رہیں اور ریاست کورونا وائرس کو ختم کررہے ہیں ، اس کو جاری کھیں ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ریاستوں کو معیشت کو پٹری پر لانے کیلئے ساتھ دینا ضروری ہے ۔ ہم اس پر ساتھ مل کر کام کریں گے ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ معیشت کو کھولنے کا کام کرنا ہے اور اس پر توجہ دینی ضروری ہے ۔


وزیر اعظم نے وزرائے اعلی سے کہا کہ جہاں بھی ہم نے سماجی فاصلہ کے ضابطہ پر عمل نہیں کیا ، ہماری پریشانیاں بڑھ گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے بڑا چیلنج رعایتوں کے بعد بھی کووڈ 19 کو گاوں تک پھیلنے سے روکنا ہوگا ۔ شہری علاقوں سے دیہی ہندوستان کی طرف مزدوروں کی نقل مکانی اور مزدوروں کے اپنے گھر جانے سے معاشی سرگرمیوں کی بحالی میں آنے والی پریشانیوں پر بھی اس میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ پوری دنیا مانتی ہے کہ ہندوستان خود کو کورونا وائرس سے کامیاب طریقہ سے محفوظ رکھ پایا ہے ، جس میں ریاستوں کا اہم رول رہا ہے ۔ انہوں نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ آگے کے راستے اور سامنے آنے والے چیلنجز کو لے کر متوازن حکمت عملی بنانی ہوگی اور لاگو کرنی ہوگی ۔

وزیر اعظم مودی نے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ سے بات چیت میں کہا کہ آج آپ جو مشورہ دیتے ہیں ، اس کی بنیاد پر ہم ملک کی آگے کی سمت طے کرپائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا مانتی ہے کہ ہندوستان خود کو کورونا وائرس سے کامیاب طریقہ سے محفوظ رکھ پایا ہے ، ریاستوں نے اس میں اہم رول ادا کیا ہے ۔
First published: May 11, 2020 10:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading