مسلم طلبہ کیلئے تعلیمی ورکشاپ کا انعقاد ، مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیابی کے بتائے گئے گر

یو پی ایس سی اور ایم پی ایس سی جیسے مقابلہ جاتی امتحانات میں مسلم طلبہ کے کامیابی کی نمائندگی میں اضافہ کیلئے مہاراشٹر میں مختلف مقامات پر کافی سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں ۔

Jan 17, 2018 10:58 PM IST | Updated on: Jan 17, 2018 10:58 PM IST
مسلم طلبہ کیلئے تعلیمی ورکشاپ کا انعقاد ، مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیابی کے بتائے گئے گر

ایوت محل : یو پی ایس سی اور ایم پی ایس سی جیسے مقابلہ جاتی امتحانات میں مسلم طلبہ کے کامیابی کی نمائندگی میں اضافہ کیلئے مہاراشٹر میں مختلف مقامات پر کافی سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ایوت محل ضلع کی ایک تنظیم سوشل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن ہے ۔ اس تنظیم نے طلبہ کی رہنمائی کےلئےایک تعلیمی ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے ۔

ورکشاپ میں مسلم طلبہ کو آئی اے ایس اور آئی پی ایس جیسے اعلی ترین اور غیر معمولی اہمیت کے حامل امتحانات میں کے سلسلہ میں معلومات فراہم کی گئی ۔ طلبہ کی رہنمائی کیلئے پونے سے کنسرن فار پیوپل چیریٹیبل ٹرسٹ کے عہدہ داران کو مدعو کیا گیا ۔ اس ٹرسٹ کی خوبی ہے یہ کہ اس میں خدمات انجام دینے والے تقریباً سبھی افراد سابق آئی پی ایس افسر ہیں ۔ ورکشاپ کے دوران طلبہ کو مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کے کس انداز سے پڑھائی کرنا چاہئے، اس بارے میں معلومات دی گئی ۔

طلبہ کی رہنمائی کیلئے حال ہی میں آئی پی ایس کےامتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے پولیس افسر نورالحسن نے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کےذریعہ خطاب کیا۔ پروگرام میں نہ صرف یک طرفہ معلومات دی گئی بلکہ طلبہ کے ذہنوں میں اٹھنے والے سوالات کے بھی اطمینان بخش جوابات دیئے گئے ۔

خیال رہے کہ مقابلہ جاتی امتحانات میں مسلم طلبہ کی نمائندگی کافی کم پائی جاتی ہے۔ اس کی ایک اہم وجہ معلومات کی کمی اور وسائل کی عدم فراہمی کو بتایا جاتا ہے، لیکن ان دونوں کمزوریوں کو دور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ مقابلہ جاتی امتحان میں مسلم طلبہ کی نمائندگی بڑھانے کیلئے پنے میں مفت ٹریننگ کا بھی نظم کیا گیا ہے ، جس کیلئے طلبہ کا انتخاب ایک انٹرینس امتحان کے ذریعہ کیا جاتا ہے ۔ امتحان پاس کرنے والے طلبہ کو رہائش کے ساتھ ساتھ مکمل تعلیمی رہنمائی کی جا رہی ہے۔

Loading...

Loading...