سر ایچ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال میں ہوئی اپنی نوعیت کے پہلے 'ون اسٹاپ بریسٹ کلینک' کی شروعات
اس ون اسٹاپ بریسٹ کلینک کا قیام بین الاقوامی سطح کے طریقوں کو دھیان میں رکھ کر کیا گیا ہے ۔ اس میں لندن کے گائس اسپتال کے بریسٹ ٹیومر گروپ کے کلینکل لیڈر اور چیئرمین ڈاکٹر آشوتوش کوٹھاری کا ساتھ شامل ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 05, 2021 04:47 PM IST

ریلائنس فاونڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے کیا ون اسٹاپ بریسٹ کلینک کا افتتاح
عالمی یوم کینسر پر ممبئی میں واقع سر ایچ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال کو کئی سوغات ملی ہے ۔ یہاں جمعہ کو اپنی نوعیت کے پہلے ون اسٹاپ بریسٹ کلینک کی شروعات ہوئی ہے ۔ اس کے تحت مریض کو صرف دو گھنٹے میں جامع تشخیص اور علاج ملے گا ۔ اس کلینک کا افتتاح ریلائنس فاونڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن نیتا امبانی نے کیا ہے ۔
اس ون اسٹاپ بریسٹ کلینک کا قیام بین الاقوامی سطح کے طریقوں کو دھیان میں رکھ کر کیا گیا ہے ۔ اس میں لندن کے گائس اسپتال کے بریسٹ ٹیومر گروپ کے کلینکل لیڈر اور چیئرمین ڈاکٹر آشوتوش کوٹھاری کا ساتھ شامل ہے۔ ریلائنس فاونڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے کہا کہ ہم نے نہ صرف ایک جامع آنکولاجی محکمہ کا ، بلکہ ملک کے کے سب سے بہترین ریہیب سینٹر کا قیام کیا ہے ۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہر اس خاتون کیلئے جو اس جنگ کو لڑ رہی ہے ، ہر اس کنبہ کیلئے جو اس چیلنج کا سامنا کررہا ہے ، ہر وہ مریض جو ہمارے بریسٹ کلینک میں پہنچے گا ، میں دعا کرتی ہوں کہ آپ کو اپنے سبھی سوالات کے جواب ملیں ، جنہیں آپ تلاش کررہے ہیں ۔ آپ کو اپنے ڈر پر جیت ملے ۔ انہوں نے کہا کہ شروعات سے ہی ہر ہندوستانی کو کم قیمتوں پر عالمی سطح کی ہیلتھ سروسیز دینا ہمارا مشن ہے ۔ آنکولاجی شروع سے ہی ہمار خاص توجہ والے شعبوں میں سے ایک تھا ۔ ایک ہندوستانی اور خاص طور پر ایک خاتون ہونے کے ناطے میرے لئے اس ون اسٹاپ بریسٹ کلینک کا اعلان کرنا فخر کی بات ہے ۔