உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    World Economic Forum : ہندوستان دنیا کا تیسر سب سے بڑا فارما پروڈیوسر، دنیا کو دیا امید کا گلدستہ : وزیر اعظم مودی

    World Economic Forum : ہندوستان دنیا کا تیسر سب سے بڑا فارما پروڈیوسر، دنیا کو دیا امید کا گلدستہ : وزیر اعظم مودی ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    World Economic Forum : ہندوستان دنیا کا تیسر سب سے بڑا فارما پروڈیوسر، دنیا کو دیا امید کا گلدستہ : وزیر اعظم مودی ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    PM Narendra Modi Davos Agenda: وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان جیسی مضبوط جمہوریت نے پوری دنیا کو ایک خوبصورت تحفہ دیا ہے ۔ ہندوستان نے دنیا کو امید کا گلدستہ دیا ہے۔ اس تحفے میں جمہوریت پر اٹل یقین ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ورلڈ اکنامک فورم کے داوس ایجنڈا سمٹ سے خطاب کیا ۔ یہ چوٹی کانفرنس لگاتار دوسری مرتبہ آن لائن ہو رہی ہے، جس میں وزیر اعظم مودی نے دنیا کی صورتحال اور کورونا پر گفتگو کی ۔ 17 سے 21 جنوری تک ہونے والی اس چوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم مودی کے علاوہ کئی دیگر سربراہان مملکت بھی شرکت کریں گے۔ ان میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ ماریسن، انڈونیشیا کے صدر ، اسرائیل کے نفتالی بینیٹ، جاپان کے وزیر اعظم ، چین کے صدر شی جن پنگ اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل جیسے عالمی رہنماؤں کے نام شامل ہیں ۔

      اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان جیسی مضبوط جمہوریت نے پوری دنیا کو ایک خوبصورت تحفہ دیا ہے ۔ ہندوستان نے دنیا کو امید کا گلدستہ دیا ہے۔ اس تحفے میں جمہوریت پر اٹل یقین ہے ۔


      انہوں نے کہا کہ کورونا کے اس دور میں ہم نے دیکھا ہے کہ کس طرح ہندوستان ‘One Earth, One Health’ کے وژن پر عمل کرتے ہوئے کئی ممالک کو ضروری ادویات اور ویکسین دے کر کروڑوں جانیں بچا رہا ہے ۔ آج ہندوستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا فارما پروڈیوسر ہے ، pharmacy to the world ہے۔


      وزیر اعظم  مودی نے کہا کہ آج ہندوستان کے پاس دنیا کا سب سے بڑا، محفوظ اور کامیاب ڈیجیٹل ادائیگی کا پلیٹ فارم ہے۔ صرف پچھلے مہینے کی بات کروں تو ہندوستان میں Unified Payments Interface کے ذریعہ 4.4 بلین ٹرانزیکشن ہوئے ۔

      وزیر اعظم نے مزید کہا کہ جس کثیر لسانی اور کثیر ثقافتی ماحول میں ہندوستانی رہتے ہیں وہ نہ صرف ہندوستان کی بلکہ پوری دنیا کی ایک عظیم طاقت ہے اور یہ طاقت نہ صرف بحران کے وقت میں اپنے لئے سوچنا سکھاتی ہے بلکہ انسانیت کے مفاد میں کام کرنا بھی سکھاتی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: