உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    World Environment Day 2022:پی ایم مودی آج کریں گے’ماحولیات کے لئے طرز زندگی‘مہم کی شروعات، بل گیٹس بھی کریں گے پروگرام میں شرکت

    World Environment Day 2022:پی ایم مودی آج کریں گے’ماحولیات کے لئے طرز زندگی‘مہم کی شروعات،

    World Environment Day 2022:پی ایم مودی آج کریں گے’ماحولیات کے لئے طرز زندگی‘مہم کی شروعات،

    World Environment Day 2022: عالمی یوم ماحولیات 5 جون کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن حکومت، نجی تنظیموں، سول سوسائٹی کے ساتھ ساتھ افرادکی جانب سے ماحولیات کے تحفظ کے لیے منایا جاتا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی:World Environment Day 2022: وزیر اعظم نریندر مودی آج اتوار کو عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عالمی پہل 'لائف اسٹائل فار دی انوائرمنٹ لائف' (ماحولیات کے لئے طرز زندگی) مہم کا آغاز کریں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر (PMO) نے کہا کہ اس دوران 'لائف گلوبل کال فار پیپرز' کی بھی شروعات ہوگی، جس میں دنیا بھر کے افراد، ماہرین تعلیم، یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کو کمیونٹیز اور تنظیموں سے ماحولیات کو اپنانے کی دعوت دی جائے گی۔

      وزیراعظم کے دفتر نے کہا کہ اس تقریب میں بل گیٹس، بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین، ماحولیاتی ماہر معاشیات لارڈ نکولس اسٹرن، نج تھیوری رائٹر کیس سنسٹین، ورلڈ ریسورس انسٹیٹیوٹ کے سی ای او اور صدر انیرودھ داس گپتا، اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی عالمی سربراہ اینگر اینڈرسن، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے عالمی سربراہ اچیم اسٹینر اور ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ ملپاس سمیت دیگر لوگ موجود ہوں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      DGCA amends Rules:ڈاکٹر کی رائے پر ہی معذوروں کے سفر پر ایئرلائنس لے گی فیصلہ

      گزشتہ سال پی ایم مودی نے دیا تھا آئیڈیا
      اس پروگرام کے دوران وزیراعظم کلیدی خطاب بھی کریں گے۔ ' بتادیں کہ گزشتہ سال گلاسگو میں 26ویں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ’لائف‘ کا آئیڈیا پیش کیا گیا تھا، جو ماحولیات کے حوالے سے باشعور طرز زندگی کو فروغ دیتا ہے۔ جو 'ختم ہونے والی کھپت' کے بجائے 'محتاط استعمال' پر مرکوز ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Google warns!خطرے میں ہے آپ کا اسمارٹ فون، اس spyware سے جاسوسی کی فراق میں ہے سائبرکرمنل

      ہر سال 5 جون کو مناتے ہیں عالمی یوم ماحولیات
      بتادیں کہ عالمی یوم ماحولیات 5 جون کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن حکومت، نجی تنظیموں، سول سوسائٹی کے ساتھ ساتھ افرادکی جانب سے ماحولیات کے تحفظ کے لیے منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (UNEP) ایک نوڈل ایجنسی ہے جو دنیا بھر میں پروگراموں کا انعقاد اور حمایت کرتی ہے۔ عالمی یوم ماحولیات پہلی بار 1974 میں منایا گیا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: