ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عالمی یوم صحت2021:کورونا کےدور میں صحت پرتوجہ ضروری،جائیے کیوں منایاجاتاہے عالمی یوم صحت؟

عالمی یوم صحت عالمی ادارہ صحت کی سربراہی میں منایا جاتا ہے۔ اس میں دماغی صحت، زچگی اور بچوں کی دیکھ بھال اور ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت صحت کے تمام امور پر توجہ دی گئی ہے۔ کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا کے دوران اپنی صحت پر توجہ دینا پہلے کے مقابلے میں بہت ضروری ہوگیا ہے۔عالمی یوم صحت 2021 کا موضوع ’سب کے لئے شفاف اور صحت مند دنیا کی تعمیر‘ ہے۔

  • Share this:
عالمی یوم صحت2021:کورونا کےدور میں صحت پرتوجہ ضروری،جائیے کیوں منایاجاتاہے عالمی یوم صحت؟
عالمی یوم صحت

عالمی یوم صحت 2021: دنیا بھر میں صحت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے ہر برس 7 اپریل کو عالمی یوم صحت (World Health Day) منایا جاتا ہے۔اس دن عالمی یوم صحت کے موقع پر ایک بہتر اور صحت مند دنیا کی تعمیر کے لئے دنیا بھر میں کئی پروگرامس منعقد کیے جاتے ہیں۔


عالمی یوم صحت 2021 کا موضوع


عالمی یوم صحت عالمی ادارہ صحت کی سربراہی میں منایا جاتا ہے۔ اس میں دماغی صحت، زچگی اور بچوں کی دیکھ بھال اور ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت صحت کے تمام امور پر توجہ دی گئی ہے۔ کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا کے دوران اپنی صحت پر توجہ دینا پہلے کے مقابلے میں بہت ضروری ہوگیا ہے۔عالمی یوم صحت 2021 کا موضوع ’سب کے لئے شفاف اور صحت مند دنیا کی تعمیر‘ ہے۔


عالمی یوم صحت 2021: اہم اقوال:
1. ’جو لوگ یہ سوچتے ہیں کہ جسمانی ورزش کے لئے ان کے پاس وقت نہیں ہے وہ جلد یا بدیر بیماری کے لیے وقت تلاش کرنا شروع کریں‘۔ ایڈورڈ اسٹینلے
2۔ بیماری قدرتی قوانین کی خلاف ورزی کا انتقام ہے‘۔ چارلس سیمنس
3۔ اچھی صحت کو یقینی بنانے کے لیے ہلکے سے کھانا، گہری سانس لینا، اعتدال سے زندگی گزارنا اور خوش مزاج ہونا ضروری ہے‘۔ ولیم لنڈن


4۔اگر مجھے معلوم ہوتا کہ میں اتنا طویل زندہ رہنا چاہتا ہوں تو میں نے خود کی بہتر نگہداشت کرنا ضروری سمجھتا ہوں‘۔ لوئن یلڈرڈ
7. ’خوشی صحت کی اعلی شکل ہے‘۔ دلائی لاما

8۔ جس کی صحت ہے اس کے پاس امید ہے اور جس کے پاس امید ہے اس کے پاس سب کچھ ہے‘۔ عربی کہاوت

9. ’صحت سونے اور چاندی سے بھی زیادہ اصلی دولت ہے‘۔ مہاتما گاندھی

10۔ ’صحت سب سے بڑا تحفہ ہے، قناعت سب سے بڑی دولت ہے اور وفاداری بہترین رشتہ ہے‘۔ گوتم بدھ

عالمی یوم صحت 2021: خواہشات اور پیغامات
1. آپ کا جسم ہر چیز سنتا ہے جو آپ کے دماغ میں کہتا ہے۔ عالمی یوم صحت مبارک ہو!

2۔ جسم کو اچھی حالت میں رکھنا ایک فرض ہے۔ کیونکہ انسان صحت مند رہا تو اس کی جانب سے انجام دئیے جانے والے کام بھی اچھے انداز میں مکمل ہوں گے۔

3۔ جب تک ہم اپنی صحت سے محروم نہ ہوجائیں ہم اپنی صحت کی کبھی بھی قدر نہیں کرتے ہیں۔ ایسا ہونے نہ دیں اور اپنی خیریت کا خیال رکھیں۔ آپ کو عالمی یوم صحت مبارک ہو!

4۔ صحت مند ہوکر خوشحال رہیں۔ عالمی یوم صحت مبارک ہو!

5۔ صحت میں آزادی ہے۔ یہ آپ کو بیماری سے آزاد کرتا ہے۔ عالمی یوم صحت مبارک ہو

6۔ خوشگوار جسم و دماغ صحت مند طرز زندگی کی علامت ہیں۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 07, 2021 02:40 PM IST