உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دنیا تیزی سے ‘New World Order’کی طرف بڑھ رہی ہے ، پڑھئے لوک سبھا میں وزیر اعظم مودی کے خطاب کی خاص باتیں

    PM Modi Speech in Lok Sabha: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ہندوستان کو پوری دنیا میں ایک نئی شناخت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے دور کے بعد دنیا بہت تیزی سے ایک نئے ورلڈ آرڈر کی طرف، نئے نظام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ یہ ایک ایسا اہم موڑ ہے کہ بحیثیت ہندوستان ہمیں یہ موقع ضائع نہیں کرنا چاہئے اور ہندوستان کو عالمی قیادت کا کردار ادا کرنا چاہئے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ہندوستان کو پوری دنیا میں ایک نئی شناخت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے دور کے بعد دنیا بہت تیزی سے ایک نئے ورلڈ آرڈر کی طرف، نئے نظام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ یہ ایک ایسا اہم موڑ ہے کہ بحیثیت ہندوستان ہمیں یہ موقع ضائع نہیں کرنا چاہئے اور ہندوستان کو عالمی قیادت کا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا نے ہندوستان کی معاشی پیشرفت کا نوٹس لیا ہے اور وہ بھی lifetime global pandemic کے وسط میں ۔ وزیر اعظم مودی لوک سبھا میں صدرجمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کا جواب دے رہے تھے۔

      وزیر اعظم مودی کے خطاب کی کچھ اہم باتیں

      ملک 'آزادی کا امرت مہوتسو' منا رہا ہے اور یہ اپنے آپ میں ایک انسپائرنگ موقع ہے۔ اس موقع اور نئے عزائم کے ساتھ جب ملک آزادی کے 100 سال کا جشن منائے گا، تب تک ہم اپنی پوری طاقت، اپنے پورے عزم کے ساتھ ملک کو بلند ترین سطح پر لے کر پہنچیں گے ۔

      آزادی کے اتنے سالوں بعد غریب کے گھروں میں روشنی ہوتی ہے تو اس کی خوشیاں ملک کی خوشیوں کو تقویت بخشتی ہیں ۔ غریب کے گھر میں گیس کا کنکشن ہو، دھوئیں والے چولہے سے آزادی ہو تو اس کا مزہ ہی کچھ اور ہی ہوتا ہے۔ پہلے گیس کنکشن اسٹیٹس سمبل ہوا کرتا تھا ۔ اب غریب سے غریب شخص تک اس کی رسائی ہے اور یہ بہت خوشی کی بات ہے ۔

      یہ ملک کی بڑی بدقسمتی ہے کہ ایوان جیسا مقدس مقام جو ملک کیلئے کام آنا چاہئے ، لیکن اس کو پارٹی کیلئے کام میں لینے کی کوشش ہورہی ہے۔ بدقسمتی سے آپ میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کا کانٹا 2014 میں اٹکا ہوا ہے اور وہ اس سے باہر نہیں نکل پار رہے ہیں ۔ اس کا خمیازہ بھی آپ کو بھگتنا پڑا ہے ۔ ملک کے لوگ آپ کو پہچان گئے ہیں، کچھ لوگ پہلے پہچان گئے ، کچھ لوگ اب پہچان رہے ہیں اور کچھ لوگ آنے والے وقت میں پہچاننے والے ہیں ۔

      گزشتہ 2 سالوں میں 100 سال کا سب سے بڑا عالمی وبائی بحران پوری دنیا کی نسل انسانی جھیل رہی ہے۔ جنہوں نے ہندوستان کے ماضی کی بنیاد پر ہی ہندوستان کو سمجھنے کی کوشش کی، ان کو تو خدشہ تھا کہ شاید ہندوستان اتنی بڑی جنگ نہیں لڑ پائے گا ، خود کو بچا نہیں پائے گا ۔

      آج 'میڈ ان انڈیا' کووڈ ویکسین دنیا میں سب سے زیادہ کارگر ہے ۔ آج ہندوستان 100 فیصد پہلی خوراک کے ہدف کے قریب پہنچ رہا ہے اور تقریباً 80 فیصد دوسری خوراک کا پڑاو بھی پورا کر لیا ہے ۔

      ہم سب ثقافت سے ، رویہ سے جمہوریت کیلئے پابند عہد ہیں اور آج سے نہیں صدیوں سے ہیں ۔ یہ بھی صحیح ہے کہ تنقید زندہ جمہوریت کا زیور ہے ، لیکن اندھی مخالفت جمہوریت کی توہین ہے ۔

      کبھی کبھی مجھے خیال آتا ہے کہ ان کے ( کانگریس لیڈروں) بیانوں سے ، ان کے پروگراموں سے ، جس طرح سے آپ بولتے ہیں ، جس طرح سے آپ معاملات کو جوڑتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ آپ نے ذہن بنالیا ہے کہ آپ کو 100 سالوں تک اقتدار میں نہیں آنا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: