உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کام کی بات : پہلی مرتبہ سیکس کی بات اگر گھبراہٹ سے بھر دیتی ہے ، تو پڑھیں کس طرح کریں شروعات

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    رشتے میں جذباتی طور پر جسمانی تعلقات قائم کرنے کے بعد اکثر اس طرح کی باتیں سامنے آتی ہیں ، لیکن اس سے پریشان ہوکر رشتے میں ٹھنڈا پن لانے کی بجائے اس معاملہ پر بالغ نظری کے ساتھ بات چیت ہونی چاہئے۔

    • Share this:

      سوال : رشتے میں ہوں ، لیکن ابھی تک جسمانی تعلقات قائم نہیں کئے ہیں ۔ پہلی مرتبہ سیکس کیا کسی طرح کی پریشانی میں ڈال سکتا ہے ؟۔
      ڈاکٹر پارس شاہ
      یہ گھبراہٹ لازمی ہے ۔ رشتے میں جذباتی طور پر جسمانی تعلقات قائم کرنے کے بعد اکثر اس طرح کی باتیں سامنے آتی ہیں ، لیکن اس سے پریشان ہوکر رشتے میں ٹھنڈا پن لانے کی بجائے اس معاملہ پر بالغ نظری کے ساتھ بات چیت ہونی چاہئے۔ آپ کو کس قسم کا ڈر لگتا ہے، جس سے محبت ہوتی ہے ، اس کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنا اپنےآپ میں ایک انتہائی خوبصورت تجربہ ہے ، بشرطیکہ اس کی شروعات صحیح طریقہ سے ہو۔
      آپ کے اندر اگر رشتہ کو لے کر تذبذب ہے تو سیکس سے پہلے اس بارے میں اپنے ساتھی سے بات کرلیں ۔ دیکھیں کہ آپ دونوں مل کر رشتے کوکہاں تک لے جانا چاہتے ہیں ۔ آپ کا مرد ساتھی اگر سنجیدہ ہے ، تو جسمانی تعلقات قائم کرنے کے دوران آپ کو کوئی تکلیف نہیں ہوگی، بلکہ یہ رشتہ کو مزید مضبوط بنائے گا۔
      جسمانی تعلقات قائم کرنے کے دوران کئی باتوں کا خیال رکھنا آپ دونوں کا کام ہے ۔ تاکہ بعد میں نتائج آپ میں سے کسی کو بھی اور خاص کر آپ کو کسی قسم کی تکلیف میں نہ ڈال دیں۔ یہ صرف ناخواستہ حمل کی بات نہیں ، بلکہ کئی مرتبہ دانستہ یا نادانستہ طور پر ہی سہی ، کئی سیکسول ٹرانسمیٹیڈ بیماریاں بھی ہونے کی کا خدشتہ رہتا ہے ۔ جسمانی تعلقات محفوظ طریقہ سے قائم ہوں ، اس کا آپ کو پورا خیال رکھنا ہوگا۔ یہ وقت اس بات پر توجہ دینے کا بھی ہے کہ ساتھی کا پورا رویہ اس دوران آپ کے ساتھ کیسا ہے ، کئی مرتبہ اسی دوران کئی ایسی باتیں سمجھ میں آتی ہیں ، جو رشتے کو نیا موڑ دیتی ہیں۔
      ان ساری باتوں اور محبت کے باوجود سیکس کرنا یا نہ کرنا یہ آپ کی مرضی ہے۔ کسی بھی قسم کے دباو میں آکر یا اس خوف سے کوئی فیصلہ نہ لیں کہ منع کرنے پر کوئی دور ہوجائے گا۔ اگر وہ سنجیدہ ہے تو وہ ایسے اہم فیصلہ کیلئے آپ کو وقت دے گا۔
      ۔(ڈاکٹر پارس شاہ ساندھیہ ملٹی اسپشلیٹی ہاسپیٹل احمد آباد ، گجرات میں چیف کنسلٹنٹ سیکسولاجسٹ ہیں)۔
      اگر آپ کے دل میں کوئی بھی سوال یا تجسس ہے تو آپ اس ای میل پر ہمیں میل بھیج سکتے ہیں۔ ڈاکٹر شاہ آپ کے سبھی سوالوں کا جواب دیں گے۔
      Ask.life@nw18.com

      First published: