پہلوان نرسمہا یادو ڈوپ کیس کی اب سی بی آئی کرے گی جانچ

ریو اولمپکس میں اپنے میچ سے عین قبل ڈوپنگ کی وجہ سے باہر کر دیے گئے پہلوان نرسمہا یادو کے کیس کی جانچ سی بی آئی کرے گی۔

Sep 16, 2016 05:59 PM IST | Updated on: Sep 16, 2016 05:59 PM IST
پہلوان نرسمہا یادو ڈوپ کیس کی اب سی بی آئی کرے گی جانچ

نئی دہلی : ریو اولمپکس میں اپنے میچ سے عین قبل ڈوپنگ کی وجہ سے باہر کر دیے گئے پہلوان نرسمہا یادو کے کیس کی جانچ سی بی آئی کرے گی۔ انڈین کشتی ایسوسی ایشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ نے اس کی تصدیق کردی ہے ۔ انہوں نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستانی ریسلر ڈوپنگ کیس کی جانچ اب سی بی آئی کو دے دی گئی ہے۔

انڈین کشتی فیڈریشن نے اعتراف کیا تھا کہ وہ واڈا کو اس بات کا یقین نہیں دلا سکا کہ پہلوان نرسمہا یادو سازش کا شکار ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے فیصلہ اس کے حق میں نہیں گیا۔ نرسمہا کو ریو اولمپکس سے باہر ہونے کے ساتھ ہی 4 سال کی پابندی بھی جھیلنی پڑی ۔ اس کی جانچ سی بی آئی سے کروائی جانی چاہئے۔

ٹیم کے روانہ ہونے سے پہلے ناڈا نے جانچ میں نرسمہا یادو کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت پایا تھا۔ اس کے بعد کافی جدوجہد کے بعد انہیں کلین چٹ دے کر ریو بھیجا گیا۔ تاہم وہاں رنگ میں اترنے سے پہلے ہی واڈا نے ان کے خلاف ایکشن لیا اور 4 سال کے لئے پابندی عائد کردی ۔

Loading...

Loading...