پہلوانوں کی مہاپنچایت آج، دہلی سرحد پر لگائے ناکے، حکومت سے آمنے سامنے کی جنگ کے موڈ میں کھاپ
پہلوانوں کی مہاپنچایت آج، دہلی سرحد پر لگائے ناکے، حکومت سے آمنے سامنے کی جنگ کے موڈ میں کھاپ۔ فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی ۔
کھاپوں کے نمائندے جنتر منت رپر پہنچ کر دھرنا کررہے کھلاڑیوں کے حق کی آواز کو بلند کریں گے۔ جن بیٹیوںنے ملک کا سر فخر سے اونچا کیا ہے ان کی بات کو سنا جانا چاہیے۔
دہلی کے جنتر منتر پر دھرنےپر بیٹے پہلوانوں کی حمایت میں اتوار کو مہاپنچایت ہونے جارہی ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے ہریانہ سے لگی سرحد پر سیکورٹی بڑھادی گئی ہے۔ بہادر گڑھ میں دہلی سے ملحقہ پانچ سرحدوں پر ناکے لگائے گئے ہیں۔ کسی بھی مشتبہ گاڑی کو دہلی میں داخل ہونے نہیں دیا جارہا۔ پولیس کو اندیشہ ہے کہ اتوار کو کھاپ نمائندے و کسان بہادرگڑھ کے راستے دہلی میں داخل ہوں گے۔
حکومت سے آمنے سامنے کی لڑائی کے موڈ میں کھاپ پنچایتیں ماہم (روہتک) چوبیسی سروکھپ پنچایت کی کال پر ہفتہ کو ہریانہ کی مختلف کھاپ پنچایتوں کی میٹنگ برج بھوشن واقعہ کے سلسلے میں ماہم میں ہوئی۔ جس کی صدارت ماہم چوبیسی کے سربراہ مہر سنگھ نمبردار نے کی۔ پردھان کے دفتر میں منعقدہ میٹنگ میں تقریباً 65 کھاپ کے نمائندوں اور دیگر نے حصہ لیا۔ پنچایت میں دہلی میں ہڑتال پر کھلاڑیوں کی حمایت کا فیصلہ لیتے ہوئے اتوار کو جنتر منتر پہنچنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ساتھ ہی تحریک کا خاکہ تیار کرنے کے لیے 31 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔
میٹنگ میں سریش کوتھ سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ ہماری بیٹیوں کو بال پکڑ کر کھینچا جارہا ہے۔ وزیراعظم نے ان بیٹیوں کو اپنے خاندان کی بیٹیاں بتایا تھا، اس کے باوجود بھی ان کو انصاف نہیں دیا جارہا ہے۔ کھاپوں کے نمائندے جنتر منت رپر پہنچ کر دھرنا کررہے کھلاڑیوں کے حق کی آواز کو بلند کریں گے۔ جن بیٹیوں نے ملک کا سر فخر سے اونچا کیا ہے ان کی بات کو سنا جانا چاہیے۔ ماہم چوبیسی کھاپ پنچایت کے چیف سکریٹری رامفل راٹھی نے کہا کہ خاتون پہلوانوں کی حمایت میں کھاپوں کے ساتھ کسان اور سماجی تنظیمیں متحد ہیں۔ ایک فیصلہ پنچایت نے الگ سے لیا ہے جس کا انکشاف جنتر منتر پر پہنچ کر کیا جائے گا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔