آسام پولیس نے آسام شہریت تنازعہ پر نظم لکھنے والےدس لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ ان میں سے زیادہ تر بنگالی نژاد مسلم شاعر اور کارکن ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریاست کے کچھ لوگوں کی شکایت کے بعد معاملہ درج کیا گیا۔ گوہاٹی سینٹرل کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس دھرمیندر کمار داس نے کہاہے کہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اور ابھی تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔
حالانکہ اس ایف آئی آر پر رد عمل دیتے ہوئے کارکن ابوالکلام آزاد نے کہا ہے کہ کیا ہمیں اصل شہریوں پر نظم لکھنے کا حق بھی نہیں ہیں، جن کو مشتبہ شہریوں کے زمرہ میں رکھا گیا ہے ۔داصل آسام میں غیر قانونی مہاجروں کی پہچان کرنے کے لئے این آر سی کا مسودہ تیار کیا جا رہا ہے۔اور این آر سی کا مسودہ سپریم کورٹ کی نگرانی میں اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے اور اس کی آخری لسٹ اکتیس جولائی کو جاری ہونی ہے
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔