نئی دہلی: ممنوعہ تنظیم جموں وکشمیرلبریشن فرنٹ کے سربراہ یٰسین ملک کو دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یٰسین ملک فی الحال دہلی واقع تہاڑ جیل میں بند ہیں اور عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ جیل حکام کے مطابق، بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے انہیں آرایم ایل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Yasin Malik (chief of the banned Jammu & Kashmir Liberation Front) lodged in Delhi's Tihar Jail admitted to RML Hospital due to fluctuation in his blood pressure: Prison officials
اس سے قبل ٹیرر فنڈنگ معاملے میں قصور وار قرار دیئے جاچکے علیحدگی پسند لیڈر یٰسین ملک کے خلاف عمرقیدکی سزا سنائی گئی تھی۔ ساتھ ہی 10 لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ این آئی اے کے خصوصی جج پروین سنگھ نے سزا کا فیصلہ سنایا تھا۔ آئی پی سی 121 میں 20 سال اور آئی پی سی 120 میں 10 سال کی سزا جبکہ یو اے پی اے معاملے میں پانچ سال کی سزا ملی تھی۔ فیصلہ آںے سے قبل یٰسین ملک کو کورٹ میں پیش کیا گیا تھا، اس وقت بھی اس کی صحت ٹھیک نہیں تھی، اس لئے بیٹھنے کے لئے کرسی فراہم کی گئی تھی، لیکن جیسے ہی جج پروین سنگھ کورٹ روم میں داخل ہوئے، یٰسین ملک کو بھی کھڑا ہونا پڑا تھا۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔