یدی یورپا نے قحط زدہ علاقوں کے دورہ کے لیے ایک کروڑ روپئے کی کار کا استعمال کیا

بنگلورو۔ کرناٹک کے سابق وزیر اعلی و ریاستی بی جے پی کے صدر یدی یورپا ریاست کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کیلئے ایک کروڑ روپئے کی کار کے استعمال کے سلسلہ میں تنازعہ کا شکار ہوگئے ہیں۔

Apr 16, 2016 04:24 PM IST | Updated on: Apr 16, 2016 04:24 PM IST
یدی یورپا نے قحط زدہ علاقوں کے دورہ کے لیے ایک کروڑ روپئے کی کار کا استعمال کیا

بنگلورو۔ کرناٹک کے سابق وزیر اعلی و ریاستی بی جے پی کے صدر یدی یورپا ریاست کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کیلئے ایک کروڑ روپئے کی کار کے استعمال کے سلسلہ میں تنازعہ کا شکار ہوگئے ہیں۔ تاہم انہوں نے آج اس معاملہ کی وضاحت کی ۔ بنگلورو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یدی یورپا نے کہا کہ شکر کے تاجر و سیاستداں مرو گنیش نیرانی نے انہیں یہ کار دی ہے تاکہ وہ ریاست کا دورہ کرسکیں ۔ یہ نئی کار نہیں ہے اور ریاست کے ہزاروں کلو میٹر علاقوں کا آرام دہ سفر کرنے کیلئے یہ کار انہیں دی گئی ہے جو نیرانی اس دورہ کے بعد واپس لے لیں گے ۔

ریاست میں شدید خشک سالی کے باوجود اس طرح کی مہنگی کار کے استعمال پر کانگریس نے ان پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔ تاہم یدی یورپا کا کہنا ہے کہ دوسرے اضلاع کے دورہ کے موقع پر وہ خود کی کار استعمال کریں گے ۔ طویل سفر ان کیلئے مشکل ہے ۔ اس لئے سلامتی کے نقطہ نظر سے یہ کار استعمال کی جارہی ہے ۔

Loading...

Loading...