ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

یس بینک معاملہ : رانا کپور کی بیٹی روشنی کو ممبئی ائیر پورٹ پر لندن جانے سے روکا گیا

یس بینک معاملہ میں رانا کپور ، ان کی اہلیہ اور تینوں بیٹیوں کے خلاف لک آوٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے انہیں ہندوستان چھوڑ کر کہیں اور جانے کی اجازت نہیں ہے ۔

  • Share this:
یس بینک معاملہ : رانا کپور کی بیٹی روشنی کو ممبئی ائیر پورٹ پر لندن جانے سے روکا گیا
یس بینک معاملہ : رانا کپور کی بیٹی روشنی کو ممبئی ائیر پورٹ پر لندن جانے سے روکا گیا

یس بینک معاملہ میں رانا کپور کی بیٹی روشنی کپور کو ممبئی ائیر پورٹ پر روک دیا گیا ہے ۔ روشنی کپور برٹش ائیرویز سے لندن جانے والی تھیں ۔ ای ڈی نے گزشتہ جمعہ کو ہی رانا کپور کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کی تھی ، جس کے بعد ان سے مسلسل 20 گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی گئی ۔ اتوار کو رانا کپور کو 11 مارچ تک کیلئے ای ڈی کے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے ۔


قابل ذکر ہے کہ یس بینک معاملہ میں رانا کپور ، ان کی اہلیہ اور تینوں بیٹیوں کے خلاف لک آوٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے انہیں ہندوستان چھوڑ کر کہیں اور جانے کی اجازت نہیں ہے ۔ وہیں دوسری طرف اتوار شام کو ہی مرکزی جانچ ایجنسی سی بی آئی نے رانا کپور اور ڈی ایچ ایف ایل کے پروموٹر کپل وادھوانی کے خلاف جانچ شروع کی ہے ۔



بتادیں کہ اتوار کی صبح ہی یس بینک کے سابق پروموٹر اور بانی رانا کپور کو منی لانڈرنگ کے کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 11 مارچ تک اپنی حراست میں لے لیا ہے ۔ ای ڈی اس معاملہ کی جانچ رانا کپور اور ان کے کنبہ کے ذریعہ 600 کروڑ روپے کے لین دین کو لے کر کررہی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ کپور کنبہ کی ایک کمپنی کو دیوان ہاوسنگ فائنانس لمیٹڈ نے 600 کروڑ روپے اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے دئے تھے ۔
First published: Mar 08, 2020 08:43 PM IST