خواتین کو ہرماہ پیریڈس (حالت حیض) سے ہوکر گزرنا پڑتا ہے۔ پیریڈس کافی تکلیف دہ ہوتے ہیں، لیکن اس سے باڈی (جسم) کے ہارمونل بیلنس برقرار رہتا ہے اور خون بھی صاف ہوتا ہے۔ پیریڈس کافی ضروری ہیں، لیکن اس دوران ہونے والا پیٹ درد، کمر درد، پیر درد اور قے ہونا جیسے جان ہی نچوڑ لیتے ہیں۔ موڈ سوئنگس کے سبب کئی بار جھگڑے بھی ہوجاتے ہیں۔ لیکن کسی پارٹی، مذہبی تقریب یا فنکشن میں جانا ہو تو خواتین اکثر پورا انجوائے نہیں کرپاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خواتین پیریڈس میں آرام کے لئے واٹربیگ، چائے، کافی جیسی چیزیں لیتی ہیں، لیکن کیا آپ جانتی ہیں کہ پیریڈس کے دوران استعمال کی جانے والی کچھ چیزیں آپ کے کریمپس یعنی کہ درد کو کئی گنا بڑھا دیتی ہیں۔
کافی کو کہیں الوداعپیریڈس کے درد سے راحت کے لئے کئی خواتین کیفین سے پاک کافی کا استعمال کرتی ہیں۔ زیادی کیفین باڈی کے لئے کافی نقصاندہ ہے۔ کیفین لینے سے بار بار پی جانا پڑتا ہے اور blood vessel کانٹریکٹ یعنی کہ سکڑ جاتی ہیں۔ اس سے درد میں زبردست اضافہ ہوتا ہے۔
سگریٹ اور شراب سے بچیںپیریڈس کے دوران سگریٹ اور شراب سے بچنے کی کوشش کریں۔ دراصل، ان چیزوں کے اثر سے پیریڈس بے قاعدہ ہوتے ہیں اور درد بڑھتا ہے۔ کئی ریسرچ میں بھی یہ بات سامنے آچکی ہے کہ سگریٹ پینے والی خواتین کو پیریڈس میں بہت تکلیف ہوتی ہے۔
بھرپور نیند لیںنیند بھرپور لینے سے ہارمون کا بیلنس بنا رہتا ہے اور باڈی ٹھیک طریقے سے کام کرتی ہے، لیکن اگر آپ پوری نیند نہیں لیتے ہیں تو پیریڈس میں درد زیادہ ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
(ڈسکلیمر: اس تحریر میں دی گئی اطلاعات معمول کے مطابق اطلاعات پر مبنی ہیں۔ نیوز 18 اردو ان کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔ ان پر عمل کرنے سے پہلے متعلقہ ماہرین سے رابطہ کریں) سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔