اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Yogi Adityanath 2.0: یوگی کابینہ میں BJP نے دی ہر طبقے کو نمائندگی، 8 برہمن کے ساتھ دلت اور مسلم بنائے گئے وزیر

    یوگی آدتیہ ناتھ نے دوسری بار یوپی کے وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف لے لیا ہے۔ اس کے علاوہ کیشو پرساد موریہ کو ایک بار پھر نائب وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری ملی ہے اور اس بار بھی انکا قد دوسرے نمبر کا ہوگا۔ وہیں یوگی حکومت کی پہلی مدت میں وزیر قانون کی ذمہ داری سنبھالنے والے برجیش پاٹھک کو دوسرا نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے۔ وہیں، یوگی کابینہ 2.0 میں ذات پات کی برابری کا بھی پورا دھیان رکھا گیا ہے۔

    • Share this:
      لکھنو: یوگی آدتیہ ناتھ نے دوسری بار یوپی کے وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف لے لیا ہے۔ اس کے علاوہ کیشو پرساد موریہ کو ایک بار پھر نائب وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری ملی ہے اور اس بار بھی انکا قد دوسرے نمبر کا ہوگا۔ وہیں یوگی حکومت کی پہلی مدت میں وزیر قانون کی ذمہ داری سنبھالنے والے برجیش پاٹھک کو دوسرا نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے۔ وہیں، یوگی کابینہ 2.0 میں ذات پات کی برابری کا بھی پورا دھیان رکھا گیا ہے۔

      یوگی آدتیہ ناتھ کی کابینہ میں اس بار 52 وزیر بنے ہیں۔ اس میں برہمن (8)، او بی سی (20)، شیڈول کاسٹ (8)، جاٹ (5) اور (6) ٹھاکر وزیر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بھومیہار، ویشیہ، سکھ، کایستھ، پنجابی اور مسلم طبقے کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔ ویسے اس بار یوگی کے ساتھ دو نائب وزرائے اعلیٰ، 16 کابینی وزیر، 14 ریاستی وزیر (آزادانہ چارج) اور 20 ریاستی وزرا نے حلف اٹھایا ہے۔ حالانکہ اس کابینہ کی ایک خاص بات یہ رہی کہ ریاستی وزیرحج محسن رضا کی چھٹی کر دی گئی ہے اور ان کی جگہ پر دانش آزاد انصاری کو موقع دیا گیا ہے۔

      کابینی وزیر: سوریہ پرتاپ شاہی، سریش کمار کھنہ، سوتنتر دیو سنگھ، بیبی رانی موریہ، لکشمی نارائن چودھری، جے ویر سنگھ، دھرمپال سنگھ، نند گوپال گپتا نندی، بھوپیندر سنگھ چودھری، انل راج بھر، جتن پرساد، راکیش سچان، اروند کمار شرما، یوگیندر اپادھیائے، آشیش پٹیل اور سنجے نشاد۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      یوگی آدتیہ ناتھ نے رقم کی تاریخ، مسلسل دوسری بار بنے یوپی کے وزیر اعلیٰ

      ریاستی وزیر: (آزادانہ چارج): کپل دیو اگروال، رویندر جیسوال، نتن اگروال، سندیپ سنگھ، گلاب دیوی، گریش چندر یادو، دھرم ویر پرجاپتی، اسیم ارون، جے پی ایس راٹھور، دیا شنکر سنگھ، نریندر کشیپ، دنیش پرتاپ سنگھ، ارون کمار سکسینہ اور دیاشنکر مشرا دیالو۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Yogi Adityanath oath: محسن رضا کی چھٹی، دانش آزاد انصاری ہیں یوگی کابینہ میں مسلم چہرہ

      ریاستی وزیر: دنیش کھٹک، سنجیو گوڑ، مینکیشور سنگھ، بلدیو سنگھ اولکھ، اجیت پال، جسونت سینی، رامکیش نشاد، منوہر لال منو کوری، سنجے گنگوار، برجیش سنگھ، کے پی ملک، سریش راہی، سومیندر تومر، انوپ پردھان، پرتیبھا شکلا، راکیش راٹھور، رجنی تیواری، ستیش شرما، وجے لکشمی گوتم اور دانش آزاد انصاری۔

      یوگی آدتیہ ناتھ (Yogi Adityanath) کی حلف برداری تقریب سے پہلے یوگی کابینہ کی فہرست بھی سامنے آئی، جس میں کئی اہم ناموں کو کابینہ میں جگہ نہیں ملی ہے۔ سب سے زیادہ حیران کن معاملہ یہ سامنے آیا کہ یوگی حکومت کی پہلی مدت میں کیشو پرساد موریہ کے ساتھ نائب وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری سنبھالنے والے دنیش شرما کو باہر کردیا گیا ہے۔ یوگی حکومت کی دوسری مدت کے لئے بنائی گئی کابینہ میں کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک کو نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے۔ اس طرح سے دنیش شرما کی جگہ پر برجیش پاٹھک کو نائب وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس فہرست میں 52 نام ہیں، جنہیں وزیر بنایا جا رہا ہے۔ گزشتہ بار کی طرح اس بار بھی صرف ایک مسلم کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: