ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اترپردیش کے ان دو شہروں میں نافذ ہوا پولیس کمشنر سسٹم ، جانیں ان اعلی افسران کے پاس کیا ہوں گے اختیارات

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے نئے سسٹم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ان کی حکومت ہر قسم کے حالات سے نبرآزما ہونے کے لئے پرعزم ہے اور یہ نیا سسٹم جرائم پر کنٹرول حاصل کرنے کے لئے پولیس کو مزید طاقتور بنائےگا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 13, 2020 02:57 PM IST
  • Share this:
اترپردیش کے ان دو شہروں میں نافذ ہوا پولیس کمشنر سسٹم ، جانیں ان اعلی افسران کے پاس کیا ہوں گے اختیارات
یوگی آدتیہ ناتھ کی فائل فوٹو ۔

اترپردیش میں محکمہ پولیس کو مزید موثر بنانے ، جرائم پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے اور اس کی جواب دہی طے کرنے کے مقصد کے تحت اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو ریاستی کابینہ کی منظوری کے بعد ریاستی راجدھانی لکھنؤ اور گوتم بدھ نگر (نوئیڈا) میں پولیس کمشنر سسٹم کے نفاذ کا اعلان کردیا۔ میرٹھ کے اے ڈی جی آلوک سنگھ کو گوتم بدھ نگر (نوئیڈا) کا پہلا پولیس کمشنر بنایا گیا ہے جبکہ اے ڈی جی پریاگ راج سجیت پانڈے لکھنؤ کے پہلے پولیس کمشنر ہوں گے۔


کابینہ میٹنگ کے بعد نئے سسٹم کے بارے میں بذات خود وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کرتے ہوئے کہا ان کی حکومت ہر قسم کے حالات سے نبرآزما ہونے کے لئے پرعزم ہے اور یہ نیا سسٹم جرائم پر کنٹرول حاصل کرنے کے لئے پولیس کو مزید طاقتور بنائےگا ۔ ساتھ ہی ہم نے دونوں شہروں میں دو پولیس خاتون پولیس افسر تعینات کئے ہیں ، تاکہ خواتین کے خلاف جرائم پر قابو حاصل کیا جاسکے۔ یہ افسران خواتین کے خلاف زیر التوا معاملات کو دیکھیں گی ۔


لکھنؤ میں پولیس کمشنریٹ 40 پولیس اسٹیشن اور نوئیڈا میں یہ بشمول نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کے 25 پولیس اسٹیشنوں پر محیط ہوگا۔ پولیس ایکٹ کے مطابق ایسا شہر جہاں کی آباد ایک ملین سے زیادہ ہو ، وہاں پر پولیس کمشنر سسٹم متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ لیکن لکھنؤ کی آبادی 4 ملین ہے جبکہ نوئیڈا کی موجودہ آبادی تقریبا 2.5 ملین ہے ، جبکہ 2011 کی مردم شماری کے مطابق لکھنؤ کی آبادی 29 لاکھ اور نوئیڈا کی آبادی 1.6 لاکھ تھی ۔


وزیر اعلی نے اگرچہ ان دونوں شہروں کے علاوہ کسی اور شہر کا نام نہیں لیا ، جہاں پر پولیس کمشنر سسٹم کو متعارف کرایا جاسکتا ہے ۔ لیکن افسران کے مطابق لکھنؤ اور نوئیڈا میں تجربہ کیا جارہا ہے اس کی کامیابی کے بعد گورکھپور، وارانسی، پریاگ راج، کانپور ، آگرہ اور میرٹھ میں بھی اس سسٹم کو نافذ کیا جائےگا۔ اس سے قبل پولیس کمشنر سسٹم پر مایاوتی کے میعاد کار 2010 میں غوروخوض کیا گیا تھا ، لیکن آئی اے ایس افسران کی مخالفت کی وجہ سے اسے نافذ نہیں کیا جاسکا تھا ۔

وزیر اعلی نے کہا کہ نیا سسٹم سینئر پولیس افسران کو اس بات کا اختیار دے گا کہ وہ گراونڈ پر حالا ت کو اچھی طرح سے ہینڈل کرسکیں ۔ لکھنؤ میں اے ڈی جی رینک کے پولیس کمشنر کی تعیناتی کےعلاوہ حکومت آئی جی رینک کے دو جوائنٹ پولیس کمشنر اور ڈی آئی جی رینک کے 9 ایڈیشنل پولیس کمشنر کا تقرر کرے گی ۔ ایک جوانٹ پولیس کمشنر نظم ونسق کو دیکھا گا تو دوسرا انتظامی امور کو۔ نوئیڈا میں یہ تھوڑا الگ ہوگا ۔ یہاں پولیس کمشنر کے ساتھ ڈی آئی جی رینک کے 2 اڈیشنل کمشنر آف پولیس(اے سی پی) اورایس پی رینک کے 5 پولیس افسر ہوں گے۔  دونوں شہروں میں ایس پی اور اڈیشنل ایس پی رینک کی دو الگ الگ خاتون افسر ہوں گی جو کہ خاتون کے خلاف کرائم انچارج ہوں گی۔علاوہ ازیں ٹریفک کے لئے ایک علیحدہ ایس پی تعینات کیا جائےگا۔

پولیس کمشنر کو نظم ونسق اور مجسٹیریل اتھارٹی کے ساتھ ساتھ دیگر مزید 15 اختیارات حاصل ہوں گے۔ تاہم اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اختیار پولیس کمشنر کو نہیں ہوگا ۔ یہ سسٹم آئی جی رینک کے آئی پی ایس افسر کو مزید اختیارات دے گا ۔ اس وقت ملک کی 15 ریاستوں کے 71 شہروں میں یہ سسٹم نافذ ہے۔ لکھنؤ اور نوئیڈا ملک میں 16 ریاست کے بالترتیب 72 ویں اور 73 ویں شہر ہوں گے ، جہاں پر پولیس کمشنری سسٹم نافذ ہوگا۔
First published: Jan 13, 2020 02:57 PM IST