اپنا ضلع منتخب کریں۔

    نیٹ ورک18پر ایکسکلوزیو انٹرویو: وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا 80 بنام 20 ہوگا یوپی اسمبلی الیکشن

    Youtube Video

    اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (Yogi Adityanath) آئندہ اسمبلی انتخابات میں گورکھپور شہر سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو اپنی پرچہ نامزدگی داخل کی اور اسمبلی انتخابات 2022 میں بی جے پی کے 300 سے زیادہ سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (Yogi Adityanath) آئندہ اسمبلی انتخابات میں گورکھپور شہر سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو اپنی پرچہ نامزدگی داخل کی اور اسمبلی انتخابات 2022 میں بی جے پی کے 300 سے زیادہ سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے نیٹ ورک 18 کے ایم ڈی اور گروپ ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں بیباک سوالوں کا جواب دیا۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ پہلے ہوئے تین سروے کو لے کر سماجوادی پارٹی کو دیکھئے۔ سماجوادی نیچے کی طرف جارہی ہے۔ بی جے پی اوپر کی طرف جا رہی ہے۔ آج بہت واضح صورتحال ہے کہ بی جے پی 300 سے زیادہ سیٹیں لے کر آئے گی۔ یہ الیکشن آخر کار 20-80 کا ہونا ہے۔ 80 فیصد عوام بی جے پی کی حمایت کرے گی اور 20 فیصد میں باقی سب ہوں گے۔

      الیکشن کے آسان ہونے کے سوال پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سال 2019 میں بھائی بہن کی پارٹی کو بھی لوگوں نے ہائی لائٹ کیا تھا۔ اس وقت ریاست کی برسراقتدار جماعت نے بڑے بڑے دعوے کئے تھے۔ سال 2017 میں دو لڑکوں کی جوڑی کو بھی عوام نے مسترد کیا ہے۔ اوپینین پول ہو یا ایگزٹ پول، ہر طرح کے دعوے کو عوام نے مسترد کیا اور بی جے پی کو اپنی حمایت دی۔

      سال 2019 میں عظیم اتحاد بن گیا تھا۔ سماجوادی پارٹی، کانگریس، بی ایس پی، لوک دل سب جڑگئے تھے۔ نتیجہ کیا رہا ہے۔ بی جے پی کو اور وزیر اعظم مودی کو حمایت ملی۔ عالمی اسٹیج پر ہندوستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ یوپی کے اندر پانچ سال میں ہم سیکورٹی کے سطح پر بہترین سطح پر آئے ہیں۔ سرمایہ کاری کے مواقع بنے ہیں۔ نوجوانوں کو نوکری ملی ہے۔ ان داتا کسانوں کی خوشحالی کے لئے ہم نے قرض معافی سے لے کر سینچائی کی سہولت دی ہے۔ ایم ایس پی بڑھایا ہے۔ خواتین کو سیکورٹی ملی ہے۔ ان کی اقتصادی آزادی کے لئے کام کیا ہے۔ یہ سبھی چیزیں جڑیں گی تو بی جے پی 300 کے اعدادوشمار پار کرے گی۔

       

      اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (Yogi Adityanath) آئندہ اسمبلی انتخابات میں گورکھپور شہر سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو اپنی پرچہ نامزدگی داخل کی اور اسمبلی انتخابات 2022 میں بی جے پی کے 300 سے زیادہ سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پرچہ نامزدگی کے بعد اپنا پہلا سب سے بڑا انٹرویو نیوز 18 کو دیا ہے، جس نشر کیا جا رہا ہے۔  اس انٹرویو میں یوگی آدتیہ ناتھ نے آئندہ اسمبلی انتخابات اور اپنے پانچ سال کی مدت کی حصولیابیوں اور چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: