اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Yogi Adityanath Interview: مسلمانوں کو کیسے اپنے ساتھ جوڑیں گے؟ نیوز18 پر یوپی کے وزیراعلی یوگی آدتیہ نے کہی یہ بات

    مسلمانوں کو کیسے اپنے ساتھ جوڑیں گے؟ نیوز18 پر یوپی کے وزیراعلی یوگی آدتیہ نے کہی یہ بات (News18)

    مسلمانوں کو کیسے اپنے ساتھ جوڑیں گے؟ نیوز18 پر یوپی کے وزیراعلی یوگی آدتیہ نے کہی یہ بات (News18)

    Yogi Adityanath Interview: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے نیٹ ورک 18 کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ مسلمانوں کو ساتھ جوڑنے کے لئے کوئی خاص قدم اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ  نے نیٹ ورک 18 کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ مسلمانوں کو ساتھ جوڑنے کے لئے کوئی خاص قدم اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے نیوز 18 کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ مسلمانوں کو بغیر کسی امتیاز کے سرکاری اسکیموں کا فائدہ مل رہا ہے۔ وزیراعلی یوگی نے کہا کہ جس طرح ریاست میں نظم و نسق کو بہتر بنانے کی وجہ سے ہندوؤں کے تہوار پرامن اور خوشگوار طریقے سے منائے جا رہے ہیں، اسی طرح مسلمانوں کے تہوار بھی اچھے طریقے سے منائے جا رہے ہیں ۔

      نیٹ ورک 18 کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کے ساتھ خصوصی بات چیت میں وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اگر ریاست میں بیٹیوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کئے گئے تو ہندو بیٹیوں کے ساتھ ساتھ مسلم بیٹیوں کو بھی اس کا فائدہ مل رہا ہے۔ وزیراعلی یوگی نے کہا کہ مسلمانوں کو جوڑنے کا بہترین ذریعہ بغیر کسی امتیاز کے سب کے ساتھ یکساں سلوک کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو پک اینڈ چوز کی پالیسی سے گریز کرنا چاہئے ۔ وزریراعلی یوگی نے کہا کہ کسی کو خوش کرنا جمہوریت کی روح نہیں ہے۔ جمہوریت 'سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کی پریاس' پر چلتی ہے۔

      راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے کچھ عرصہ قبل مسلمانوں کے بارے میں بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس ملک میں مسلمانوں کو برابری کا حق حاصل ہے۔ لیکن انہیں بھی یہ احساس ترک کرنا ہوگا کہ وہ بڑے ہیں، ہم بادشاہ تھے اور پھر بادشاہ بنیں گے۔ مسلمانوں کو یہ رویہ چھوڑنا ہوگا۔ اس سلسلہ میں پوچھے جانے پر وزیراعلی یوگی نے کہا کہ مسلمان ہندوستانی شہری بنیں، اگر مسلمان اسے ایک جامع نقطہ نظر سے دیکھیں تو کوئی اختلاف نہیں ہے۔ بڑی سوچ رکھنے والے لوگوں کے لئے پوری دنیا ہی فیملی ہے۔

      یہ بھی پڑھئے: ہندوستان کی ترقی کیلئے یوپی کو مضبوط ہونا ضروری، 6سالوں میں معیشت دوگنی ہوئی: سی ایم یوگی

      یہ بھی پڑھئے: سی ایم یوگی کی نیٹ ورک18کےساتھ ریاست کی معیشت اور 2024 کیلئےحکمت عملی کےحوالےسےخصوصی گفتگو

      وزیراعلی یوگی نے کہا کہ ہر کسی کو اپنے طریقے سے پوجا کرنے کا حق ہے۔ لیکن دھوکہ و فریب سے تبدیلی مذہب  منظور نہیں ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: