CM Yogi Adityanath Oath ceremony:یوگی آدتیہ ناتھ 25مارچ کو وزیراعلیٰ عہدہ کا حلف لے سکتے ہیں
CM Yogi Adityanath Oath ceremony: جانکاری کے مطابق وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کا پروگرام ریاست کی راجدھانی لکھنؤ کے ایکانا اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا۔ اس دوران یوگی آدتیہ ناتھ وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ کابینہ کے وزراء اور وزرائے مملکت بھی حلف لیں گے۔
CM Yogi Adityanath Oath ceremony: جانکاری کے مطابق وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کا پروگرام ریاست کی راجدھانی لکھنؤ کے ایکانا اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا۔ اس دوران یوگی آدتیہ ناتھ وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ کابینہ کے وزراء اور وزرائے مملکت بھی حلف لیں گے۔
لکھنو: اترپردیش اسمبلی انتخابات (UP Assembly Election) میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو بھاری اکثریت حاصل کرنے کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ 25 مارچ کو ایک بار پھر ریاست کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف(Yogi Adityanath Oath ceremony) اٹھا سکتے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے معلومات دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ 25 مارچ کو شام 4 بجے ریاست کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لے سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ کی تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما اور کئی مرکزی کابینہ کے وزراء شرکت کریں گے۔
Uttar Pradesh CM-designate Yogi Adityanath likely to take oath as the Chief Minister of the state on March 25 at 4pm: Official Sources
جانکاری کے مطابق وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کا پروگرام ریاست کی راجدھانی لکھنؤ کے ایکانا اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا۔ اس دوران یوگی آدتیہ ناتھ وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ کابینہ کے وزراء اور وزرائے مملکت بھی حلف لیں گے۔
حلف برداری تقریب میں اپوزیشن لیڈروں کو بھی کیا جائے گا مدعو حلف برداری کی تقریب میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ ان میں بی ایس پی سربراہ مایاوتی، سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر ملائم سنگھ یادو اور اکھلیش یادو کے نام نمایاں ہیں۔ ساتھ ہی میڈیا رپورٹس میں کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی دیگر سینئر سیاستدانوں کے مدعو ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔