شاہ رُخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نہ دیکھیں؟ یوگی آدتیہ ناتھ کے پیغام کا کیا ہے سچ؟
شاہ رُخ خان کی فلم پٹھان کو لے کر یوگی آدتیہ ناتھ کے پیغام کا کیا ہے سچ؟
وائرل ویڈیو میں یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، جس طرح سے بائیں بازو کے نظریات کے کچھ مبینہ مصنفین اور فنکاروں نے اس ملک میں ہندوستان مخالف آوازیں اٹھانا شروع کر دی ہیں۔ بدقسمتی سے شاہ رخ خان جیسے لوگوں کی آواز بھی اس لہجے سے ملتی ہے۔
لکھنو: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان فلم پٹھان سے ساڑھے تین سال بعد بڑے پردے پر واپسی کرنے جارہے ہیں۔ ادھر یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
ویڈیو میں یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، جس طرح سے بائیں بازو کے نظریات کے کچھ مبینہ مصنفین اور فنکاروں نے اس ملک میں ہندوستان مخالف آوازیں اٹھانا شروع کر دی ہیں۔ بدقسمتی سے شاہ رخ خان جیسے لوگوں کی آواز بھی اس لہجے سے ملتی ہے۔
دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس ویڈیو میں یوگی آدتیہ ناتھ نے شاہ رخ خان کی آنے والی فلم پٹھان نہ دیکھنے کا پیغام دیا ہے۔
کیا ہے سچ؟
وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے ہم نے گوگل پر اس سے متعلق کی ورڈس کو تلاش کیا۔ تلاش کے نتیجے میں، ہمیں ANI نیوز ایجنسی کے یوٹیوب چینل پر اس کی مکمل ویڈیو ملی۔
یہ بھی پڑھیں: آرین خان ڈرگس کیس میںNCBکو ملی بڑی راحت، عدالت نے چارج شیٹ فائل کرنے کی مدت 60 دن بڑھائی
2 منٹ 22 سیکنڈ کے ویڈیو میں یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا – سیکولرازم کے نام پر بائیں بازو کے نظریات کے لوگ ہندوستان مخالف آوازیں اٹھا رہے ہیں۔ اس میں شاہ رخ خان بھی شامل ہیں۔ ہندو سماج دنیا کا سب سے زیادہ روادار معاشرہ ہے۔ یہ بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی شبیہ کو خراب کرنے کی سازش ہے۔
رپورٹر نے مزید سوال کیا کہ پاکستانی دہشت گرد اور ممبئی بم دھماکوں کے مرکزی ملزم حافظ سعید نے کہا ہے کہ اگر شاہ رخ خان یا کوئی فنکار ہندوستان میں غیر محفوظ محسوس کررہا ہے تو وہ پاکستان آسکتے ہیں۔
शाहरुख खान की पठान मूवी ना देखने के लिए बाबा जी का संदेश😎
इन हलकटों पर सबसे पहला आर्थिक रुप सामूहिक हमला करो, अच्छे भले भागने को
मजबूर हो जायेंगे, नहीं माने तब हथीयार उठाना, 🙏🇮🇳🚩💪 pic.twitter.com/yg7ayh4H6J
اس کے جواب میں یوگی نے کہا- یہ لوگ بخوبی جائیں۔ ہم بھی اس کا خیرمقدم کریں گے۔ یوگی نے مزید کہا- شاہ رخ خان کی زبان اور حافظ سعید کی زبان میں کوئی فرق نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو لے کر جو دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ غلط ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ کا یہ ویڈیو ابھی کا نہیں بلکہ 2015 کا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔