ایکسکلوزیو : اگر مایاوتی کو اپنے ووٹ بینک پر فخر تو مجھے بھی ، انتخابی تشہیر کے دوران کچھ غلط نہیں کہا : یوگی آدتیہ ناتھ

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے عام انتخابات کے دوران اپنے پولرائزنگ بیانات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر مایا وتی کو اپنے ووٹ بینک پر فخر ہے تو مجھے بھی ہے ۔

Sep 19, 2019 10:02 PM IST | Updated on: Sep 19, 2019 10:07 PM IST
ایکسکلوزیو : اگر مایاوتی کو اپنے ووٹ بینک پر فخر تو مجھے بھی ، انتخابی تشہیر کے دوران کچھ غلط نہیں کہا : یوگی آدتیہ ناتھ

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی فائل فوٹو ۔

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے عام انتخابات کے دوران اپنے پولرائزنگ بیانات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر مایا وتی کو اپنے ووٹ بینک پر فخر ہے تو مجھے بھی ہے ۔ خیال رہے کہ عام انتخابات کے دوران یوگی آدتیہ ناتھ کو اپنے بیانات کی وجہ سے الیکشن کمیشن کی طرف سے پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا ۔ اس معاملہ یوگی نے کہا کہ سیاست میں جارحانہ رخ اختیار کرنا ہی بہتر ہے ۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے یہ باتیں نیٹ ورک 18 کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کے ساتھ ایک خاص انٹرویو میں کہیں ۔

اترپردیش کے وزیر اعلی کا ماننا ہے کہ جب سیاست کی بات آتی ہے تو جارحانہ رخ اختیار کرنا سب سے بہتر طریقہ ہے ۔ یو پی کے وزیر اعلی کا یہ بیان 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران ان کے ایک تبصرہ کے سلسلے میں آیا ۔ خیال رہے کہ ان کے  علی بنام بجرنگ بلی کے بیان پر کافی تنازع ہوگیا تھا ۔

Loading...

وزیر اعلی نے کہا کہ ہر عمل کا رد عمل ہوتا ہے ، اگر آپ کے پاس ایک ووٹ بینک ہے تو ہمارے پاس بھی ایک ووٹ بینک ہے ۔ اگر آپ کو اپنے ووٹ بینک پر فخر ہے تو ہمیں بھی اپنے ووٹ بینک پر فخر ہے ۔

yogi-adityanath-rahul-joshi-04

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی تقریر میں کسی ذات یا خاص طبقہ کا تذکرہ نہیں کیا تھا ، مجھے لگتا ہے کہ ایک عام ہندو بجرنگ بلی کی پوجا کرتا ہے ، لیکن مایا وتی نے ایک خاص طبقہ سے ووٹ کیلئے اپیل کی تھی ، اس لئے مجھے لگتا ہے کہ ہر عمل کا رد عمل ہوتا ہے اور عوام نے اس پر غور کیا ۔

عام انتخابات کے دوران گرین وائرس والے بیان پر وزیر اعلی نے کہا کہ اگر کچھ کہا جاتا ہے تو ایسا کبھی نہیں ہوتا کہ لوگوں کو سمجھ میں نہیں آتا کہ وہ کیا کہہ رہا ہے ۔ الیکشن کا ایک حصہ پولرائزیشن سے بھرا ہوا تھا اور وہ ایک مخصوص طبقہ کو مشتعل کرنے کی کوشش کررہے تھے ، ہم سیاست میں اس کا جواب دیں گے ۔

Loading...