ہوم » نیوز » وطن نامہ

یوگی آدتیہ ناتھ نےکہا- شہیدوں کی اعلیٰ قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جموں ۔کشمیر کے ہندواڑا میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں سی آر پی ایف کےشہید جوانوں اشونی کمار یاو، سنتوش کمار اور چندرشیکھرکی بہادری کو سلام کرتے ہوئے انہیں جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔

  • UNI
  • Last Updated: May 05, 2020 06:15 PM IST
  • Share this:
یوگی آدتیہ ناتھ نےکہا- شہیدوں کی اعلیٰ قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا
دانش علی نےکہا کہ اترپردیش کی حکومت کو اپنے اس آمرانہ فیصلے کو فوری طور پر واپس لینا چاہئے۔

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جموں ۔کشمیر کے ہندواڑا میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں سی آر پی ایف کے شہید جوانوں اشونی کمار یاو، سنتوش کمار اور چندر شیکھر کی بہادری کو سلام کرتے ہوئے انہیں جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلی نے کہا کہ ملک کے تحفظ کےلئے اپنی جانوں کو نچھاور کرنے والے ان شہیدوں کے اعلیٰ قربانی کو ہمیشہ یادو رکھا جائےگا۔


وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے غازی پور کے رہنے والے سی آر پی ایف جوان اشونی کمار یادو کی شہادت کو سلام کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ریاستی حکومت شہیدوں کے کنبے کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید وں کے کنبے کی ہر ممکن مدد کی جائےگی۔ قابل ذکر ہےکہ پیرکو جموں وکشمیر کے ہندواڑہ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہوئے تصادم میں سی آر پی ایف کے تین جوانوں سمیت پانچ سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔جن میں اشونی کمار یادو، سنتوش کمار اور چندر شیکھر شامل ہیں۔


یوگی آدتیہ ناتھ نے سی آر پی ایف جوانوں کی شہادت کو سلام کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا۔
یوگی آدتیہ ناتھ نے سی آر پی ایف جوانوں کی شہادت کو سلام کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا۔


واضح رہے کہ جموں وکشمیر (Jammu-Kashmir) کےکپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ (Handwara) میں ہفتہ کو دہشت گردانہ مڈبھیڑ (Terrorist Encounter) کے دوران شہید ہوئے دو افسران سمیت 5 جوانوں کے بعد آج ہندواڑہ کے ہی کرال گنڈ علاقےکے ونگم میں سیکورٹی اہلکاروں (Security Forces) کے ایک قافلے پر دہشت گردانہ حملہ میں تین سی آرپی ایف جوان (CRPF personnel) شہید ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں (Terrorists) نے سیکورٹی اہلکاروں پر ونگم اسٹاپ کے پاس گولی باری کی، جہاں پر جوائنٹ سیکورٹی اہلکاروں (joint security forces) نے ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس حملے میں کچھ سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے، جس میں سے تین جوان زخموں سے تاب نہ لاکر دم توڑ گئے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہےکہ حملہ آوروں کو پکڑنے کےلئے علاقے کی گھیرا بندی (cordoned off) کرلی گئی ہے۔ اس سے پہلے پیرکو ہی ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نروے نےکہا ہےکہ انہیں ہندواڑہ میں دہشت گردوں سے شہریوں کی جان بچانےکے دوران زندگی کی قربانی دینے والے پانچوں سیکورٹی اہلکاروں پر ملک کو فخر ہے۔ انہوں نےکرنل آشوتوش شرما کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ وہ سامنے سے گئے تاکہ شہریوں کو نقصان نہ ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا، ’میں ہماری فوج (Army) اور جموں وکشمیر (Jammu-Kashmir) کے زبردست بہادروں کے تئیں اپنی دلی تعزیت اور اظہار تشکر کرنا چاہتا ہوں۔
First published: May 05, 2020 06:15 PM IST