ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یوگی حکومت نےنائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ کو دے دی بڑی راحت، جعل سازی اوردھوکہ دہی کا معاملہ واپس

یوپی کی یوگی حکومت نے نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے خلاف چل رہی جعل سازی اور دھوکہ دہی کے ایک اہم کیس کو خصوصی عدالت سے واپس لےلیا ہے۔

  • Share this:
یوگی حکومت نےنائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ کو دے دی بڑی راحت، جعل سازی اوردھوکہ دہی کا معاملہ واپس
یو پی: یوگی حکومت نےنائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ کو دے دی بڑی راحت

الہ آباد: یوپی کی یوگی حکومت نے نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے خلاف چل رہی جعل سازی اور دھوکہ دہی کے ایک اہم کیس کو خصوصی عدالت سے واپس لے لیا ہے۔ فرضی کمیٹی بناکر عوامی چندہ وصول کرنے کے ایک معاملے میں یوپی کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کو الہ آباد کی خصوصی عدالت نے بری کردیا ہے۔ یوگی حکومت نے عدالت میں حلف نامہ داخل کرکےکیشو پرساد موریہ پر سے کیس واپس لینے کی عرضی پیش کی تھی۔


ایم پی ۔ ایم ایل اے کی خصوصی عدالت نے یوگی حکومت کی عرضی منظور کرتے ہوئے کیشو پرساد موریہ پر سے فرضی چندہ وصولی کیس کو ختم کردیا ہے۔ 25  اگست 2008 کو  کوشامبی ضلع کے محبت پور تھانے میں کیشو پرساد موریہ سمیت 9 افراد کے خلاف مندرکی تعمیرکے نام پرفرضی طریقے سے عوامی چندہ وصول کرنے کا کیس درج کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں محبت پور تھانے میں کیشو پرساد موریہ سمیت 9 افراد کےخلاف دھوکہ دہی اور جعل سازی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ یوگی حکومت نے عدالت میں کیشو پرساد موریہ کے ساتھ ہی دیگر افراد پر سے بھی مقدمہ واپس لینے کی عرضی داخل کی تھی، جسے عدالت نے منظور کرلیا ہے۔


 ایم پی ۔ ایم ایل اے کی خصوصی عدالت نے یوگی حکومت کی عرضی منظور کرتے ہوئے کیشو پرساد موریہ پر سے فرضی چندہ وصولی کیس کو ختم کردیا ہے۔

ایم پی ۔ ایم ایل اے کی خصوصی عدالت نے یوگی حکومت کی عرضی منظور کرتے ہوئے کیشو پرساد موریہ پر سے فرضی چندہ وصولی کیس کو ختم کردیا ہے۔


واضح رہے کہ 12 سال پہلے کیشو پرساد موریہ کو الہ آباد اور کوشامبی میں وی ایچ پی کے مقامی لیڈر کے طور پر جانا جاتا تھا۔ کیشو پرساد موریہ پر الزام ہے کہ انہوں نے کوشامبی میں درگا مندرکی تعمیر کے نام پر’’جئے ماں درگا کمیٹی‘‘ کے نام سے ایک تنظیم بنائی تھی، لیکن اس کمیٹی کا باضابطہ رجسٹریشن نہیں کرایا تھا۔ کمیٹی کی رسید پر بڑے پیمانے پرعوامی چندہ جمع کیا گیا تھا۔ اس معاملے کی جانچ محبت پور تھانےکے ایس ایچ او چندر شیکھر پرساد نےکی تھی۔

پولیس نے جانچ میں اس کمیٹی کو فرضی پایا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں کیشو پرساد موریہ سمیت 9 لوگوں کے خلاف دفعہ۴۲۰ ، ۴۶۷، ۴۶۸ اور۴۷۱ کے تحت کیس درج کیا تھا۔ الہ آباد میں واقع ایم پی ۔ ایم ایل اے  کی خصوصی عدالت میں یہ کیس کا فی عرصے سے چل رہا تھا۔ اب خود یوگی حکومت نے اس کیس کو واپس لے کر کیشو پر ساد موریا کو بڑی راحت دی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 29, 2020 09:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading