لکھنؤ: اترپردیش کی یوگی حکومت نئےسال پرتین طلاق متاثرین کےساتھ ہی دوسرے مذاہب کی طلاق شدہ خواتین کوسالانہ 6000 روپئے پنشن دینےکی تیاری کررہی ہے۔ اطلاعات کےمطابق حکومت جنوری میں ہونے والی کابینہ میٹنگ میں اس سے متعلق تجویزلانےکی تیاری کررہی ہے۔ اس معاملے میں محکمہ سماجی فلاح وبہبود نے پورا خاکہ تیارکرلیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق اترپردیش میں تقریباً پانچ ہزارتین طلاق متاثرین کی نشاندہی بھی کرلی گئی ہے۔ اس سےمتعلق اقلیتی امورکےوزیرمحسن رضا نےکہا حکومت تین طلاق متاثرہ خواتین کو6000 روپئےسالانہ پنشن دے گی، ساتھ ہی سبھی مذاہب کی متاثرین خواتین اور بہنوں کوبھی یہ پنشن دی جائےگی۔
محکمہ اقلیتی امورمیں تین سے 5000 تین طلاق متاثرہ خواتین کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔ محسن رضا نےکہا، 'یہ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ کی دریا دلی ہے، جنہوں نےان متاثرہ خواتین پرتوجہ دی۔ اب انہیں انصاف مل رہا ہے'۔ محسن رضا کےمطابق، آنے والی کابینہ میٹنگ میں اسےمنظورکراکرجنوری ماہ سےان متاثرین بہنوں کوپنشن کی کارروائی مکمل کی جائےگی۔
اپوزیشن نے رقم پراٹھائے سوالدوسری جانب نئےسال میں تین طلاق متاثرین کوسالانہ 6000 روپئےدینےکےاعلان کوبی جے پی جہاں انصاف بتارہی ہے، وہیں اپوزیشن کا کہنا ہےکہ اتنی کم رقم میں کیا ہوگا؟ معاملےمیں پرگتی شیل سماجوادی پارٹی لوہیا کےترجمان اروند یادوکہتےہیں کہ اپوزیشن کا مطالبہ ہےکہ صرف مسلم خواتین کوکیوں؟ ہندوخواتین کوبھی اس دائرے میں شامل کرنا چاہئے۔
کچھ اس طرح کی ہوگی تجویزویسے ریاستی حکومت جلد ہی اس تجویزکوکابینہ میں لانے والی ہے، جس کےتحت ان خواتین کواقتصادی مدد دی جانے والی ہے۔ اس کےلئےجوتجویزتیارہورہی ہے، اس میں فائدہ پانے کےلئےکوئی زیادہ سے زیادہ آمدنی کی حد نہیں رکھی گئی ہے۔ اس کےلئے ظلم کی ایف آئی آریا عدالت میں اخراجات اورکفالت کا مقدمہ ہی مناسب بنیاد تسلیم کی جائےگی۔ اس کے دائرے میں دوسرے مذاہب کی متاثرہ خواتین کو بھی رکھا جائےگا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔