ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اترپردیش: یوگی حکومت 50 سال سے زیادہ کے عمر والے پولیس اہلکاروں کو زبردستی دے گی ریٹائرمنٹ

اترپردیش کی یوگی حکومت (Yogi Government) بدعنوان پولیس اہلکاروں کو لازمی ریٹائرمنٹ دینے کی کارروائی شروع کی ہے۔ ڈی جی پی ہیڈ کوارٹر نے پولیس کی سبھی اکائیوں کے سربراہوں، سبھی آئی جی رینج اور اے ڈی جی زون کو ایسے ناکارہ پولیس اہلکاروں کی فہرست بھیجنے کے لئے خط لکھا ہے۔

  • Share this:
اترپردیش: یوگی حکومت 50 سال سے زیادہ کے عمر والے پولیس اہلکاروں کو زبردستی دے گی ریٹائرمنٹ
اترپردیش: یوگی حکومت 50 سال سے زیادہ کی عمر والے پولیس اہلکاروں کو زبردست کرے گی ریٹائر

لکھنو: اترپردیش کی یوگی حکومت (Yogi Government) بدعنوان پولیس اہلکاروں کو لازمی ریٹائرمنٹ دینے کی کارروائی شروع کی ہے۔ ڈی جی پی ہیڈ کوارٹر نے پولیس کی سبھی اکائیوں کے سربراہوں، سبھی آئی جی رینج اور اے ڈی جی زون کو ایسے ناکارہ پولیس اہلکاروں کی فہرست بھیجنے کے لئے خط لکھا ہے۔ خط میں 31 مارچ 2020 کو 50 سال کی عمر پوری کرچکے پولیس اہلکارون کی اسکریننگ کرائے جانے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ وہیں سپاہی سے لے کر انسپکٹر رینک کے پولیس اہلکاروں کو لازمی ریٹائرمنٹ دینے کے لئے اسکریننگ ہوگی۔ وہیں دوسری جانب یوگی حکومت کی اس بڑی کارروائی کے بعد یوپی پولیس میں بدعنوان پولیس ملازمین پر گاج گرنا طے مانا جا رہا ہے۔ ان پولیس اہلکاروں کی چھٹنی کی جائے گی، جو 31 مارچ 2020 کو 50 سال کی عمر پار کرچکے ہیں۔


یوگی حکومت نے دیا تھا فہرست تیار کرنے کا حکم


واضح رہے کہ کچھ ہی وقت پہلے خبر آئی تھی کہ اترپردیش حکومت 50 سال سے زیادہ عمر والے ملازمین کے کام کاج کا جائزہ لینے جارہی ہے۔ امید کے مطابق کارکردگی نہ کرنے والے ملازمین کی لازمی ریٹائرمنٹ ہوگی۔ چیف سکریٹری آرکے تیواری کی طرف سے جاری حکم کے مطابق، سبھی محکموں کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اور سکریٹری سے 50 کی عمر پار کرچکے اسٹاف کے کام کاج کا جائزہ لینے کو کہا گیا ہے۔ ایسے ملازمین کی 31 جولائی تک فہرست تیار کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 12, 2020 03:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading