ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یوگی حکومت یوپی بورڈ کے امتحانات میں ٹاپ کرنے والے بچوں کےنام پر رکھےگی سڑکوں کے نام

یو پی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ کے اس بار کے امتحان میں الہ آباد کے پرانجل سنگھ نے پوری ریاست میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ پرانجل سنگھ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں 96 فیصد نمبرات حاصل کر کے یو پی میں سیکنڈ ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔

  • Share this:
یوگی حکومت یوپی بورڈ کے امتحانات میں ٹاپ کرنے والے بچوں کےنام پر رکھےگی سڑکوں کے نام
یو پی بورڈ کے نتائج میں ٹاپ کرنے والے بچوں کے نام پر سڑکوں کے نام رکھے گی۔

الہ آباد: یو پی بورڈ نے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیت کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ پہلی بار ہوا ہےکہ یو پی بورڈ نے اپنے نتائج کا اعلان صدر دفتر الہ آباد سے نہ کرکے لکھنؤ سے کیا ہے۔ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم ڈاکٹر دنیش شرما نے ہائی اسکول اورانٹر میڈیٹ کے نتائج  اعلان لکھنؤ کے لوک بھون سے کیا۔ یو پی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ کے اس بار کے امتحان میں الہ آباد کے پرانجل سنگھ نے پوری ریاست میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ پرانجل سنگھ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں 96 فیصد نمبرات حاصل کر کے یو پی میں سیکنڈ ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔


الہ آباد شہر سے 65 کلومیٹر دورکوراؤں تحصیل سے تعلق رکھنے والے پرانجل سنگھ نے اپنے گاؤں سکرو میں واقع سردار پٹیل انٹر کالج سے پڑھائی کی ہے۔ ایک کسان گھرانے سے تعلق رکھنے والے پرانجل سنگھ کے سیکنڈ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے پرگاؤں میں خوشی کا ماحول ہے۔ گاؤں کے لوگوں نے پرانجل سنگھ کی غیر معمولی کامیابی پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ پرانجل کے ٹاپ کرنے پر گاؤں میں مٹھائیاں تقسیم کی گیئں اور پرانجل کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی۔ پرانجل سنگھ نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنے والدین اور کالج کے اساتذہ کو دیا ہے۔


پرانجل سنگھ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں 96 فیصد نمبرات حاصل کر کے یو پی میں سیکنڈ ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔
پرانجل سنگھ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں 96 فیصد نمبرات حاصل کر کے یو پی میں سیکنڈ ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔


یوپی بورڈ کے نتائج میں ملی شاندار کامیابی پر پرانجل کا کہنا ہے کہ ان کے والدین اور کالج کے اساتذہ رہنمائی کی وجہ سے ان کو یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ امتحان میں ملی اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے پرانجل کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ 7 سے 9 گھنٹے تک پڑھائی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر معمول کے مطابق کورس کی پڑھائی کی جائے تو امتحانات کے دنوں میں طالب علم پر زیادہ ذہنی دباؤ نہیں ہوتا۔

دریں اثناء ریاست کے دوسرے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر برائے تعمیر عامہ کیشو پرساد موریہ نے بھی ہائی اسکول اورا نٹرمیڈیٹ میں ٹاپ کرنے والے طلباء اور طالبات کو اپنی مبارکباد پیش کی ہے۔ کیشو پرساد موریہ نے سرکار کی طرف سے ٹاپ کرنے والے بچوں کو سوغات دینے بھی اعلان کیا ہے۔ الہ آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ ان کا محکمہ ٹاپ کرنے والے بچوں کے نام سے سڑک تعمیر کرائے گا۔ کیشو پرساد موریہ نے کہا ہے کہ ٹاپ کرنے والے بچوں کے گھر تک جانے والی سڑک کی نہ صرف تعمیر نو کی جائے گی بلکہ اس سڑک کا نام ان بچوں نام سے منسوب ہوگا۔
First published: Jun 27, 2020 06:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading