کابینی وزیر راج بھر نے کھول دیا 2019 کے لئے بنایا گیا بی جے پی کا خفیہ پلان

اترپردیش کے کابینہ وزیر اوم پرکاش راج بھر نے آج کہا کہ ریاست میں ایس پی اور بی ایس پی اتحاد سے نمٹنے کے لئے لوک سبھا الیکشن 2019 سے 6 ماہ قبل بی جے پی سرکار (برہماستر) چھوڑے گی۔

Apr 30, 2018 11:35 PM IST | Updated on: Apr 30, 2018 11:35 PM IST
کابینی وزیر راج بھر نے کھول دیا 2019 کے لئے بنایا گیا بی جے پی کا خفیہ پلان

بلیا: اترپردیش کے کابینہ وزیر اوم پرکاش راج بھر نے آج کہا کہ ریاست میں ایس پی اور بی ایس پی اتحاد سے نمٹنے کے لئے لوک سبھا الیکشن 2019 سے 6 ماہ قبل بی جے پی سرکار (برہماستر) چھوڑے گی۔

سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے صدر راج بھر نے بلیا ضلع کے رسڑا واقع اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے کہا کہ ریاست میں ایس پی اور بی ایس پی اتحاد کو شکست دینے کے لئے بی جے پی نے تیاری کرلی ہے۔ بی جے پی نے حکمت عملی تیار کرلی ہے اور اسے لوک سبھا الیکشن کے 6 ماہ قبل نافذ کیاجائے گا۔

Loading...

سماجوادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی اور کانگریس پسماندہ طبقات کی 17 برادریوں کو درج فہرست ذات کی فہرست میں شامل کرنے کا جھنجھنا تھماکر سرکار بناتی رہی ہیں۔ بی جے پی حکومت اوبی سی کو تین کلاس میں تقسیم کرے گی، اس  سے سماج کی مین اسٹریم سے الگ پڑے اوبی سی زمرے کے بڑے طبقے کو انصاف ملے گا، اس طبقے کے سہارے بی جے پی آسانی سے ایس پی اور بی ایس پی اتحاد کو شکست دے دے گی۔

کابینی وزیر اوم پرکاش راج بھر نے کہاکہ اتر پردیش میں ایس اور بی ایس پی نے اتحاد کیا ہے۔ یہ دو طاقتیں ہیں، جنہیں نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔ راج بھر نے کانگریس صدر راہل گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کی فکر مودی نہیں ہیں بلکہ راہل اقتدار کے لئے تڑپ رہے ہیں۔ راہل کانگریس سے دور ہوگئے دلت، اوبی سی اور اقلیتی طبقے کو اقتدار کے لئے پارٹی میں پھر سے جوڑ نے کے لئے پریشان ہیں۔

 

Loading...