உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    50 روپے سے لے کر 2000 روپے کے پھٹے نوٹ کے بدلے بینک دیتا ہے اتنے روپیے، جانیے رولس

    بینک کے مطابق نوٹ کتنا خراب ہے رقم کی واپسی اُسی پر منحصر ہوتی ہے۔

    بینک کے مطابق نوٹ کتنا خراب ہے رقم کی واپسی اُسی پر منحصر ہوتی ہے۔

    RBI کے رولس کے مطابق نوٹ کتنا پھٹا ہوا ہے یہ اُس کی حالت پر مبنی ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود جانکاری کے مطابق 2000 روپے کے نوٹ کا 88 اسکوائر سینٹی میٹر ہونے پر پورا پیسہ ملے گا وہیں 44 اسکوائر سینٹی میٹر پر آدھی رقم ہی واپس ملے گی۔

    • Share this:
      نئی دہلی:اگر آپ کے پاس بھی 50 روپے سے لے کر 2000 روپے تک کے پھٹے نوٹ آگئے ہیں تو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونہ آپ اپنے آس پاس کسی بھی بینک کی برانچ میں جا کر ان نوٹوں کو بدل سکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتارہے ہیں کہ کہاں سے اور کیسے آپ ان پھٹے نوٹوں کو بدل سکتے ہیں اور بینک اس کے بدلے آپ کو کتنے پیسے واپس کرے گا۔

      کٹے پھٹے نوٹ کے بدلے ریزرو بینک آف انڈیا نے (نوٹ ری فنڈ) رول، 2009 میں کئی اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ رولس کے مطابق، نوٹ کی حالت کی بنیاد پر لوگ ملک بھر میں آر بی آئی دفاتر اور نامزد بینکوں کی برانچ میں کٹے پھٹے نوٹ کو تبدیل کرواسکتے ہیں۔

      یہاں بدلیں پھٹے ہوئے نوٹ
      آپ اپنے آس پاس کسی بھی بینک کی برانچ میں جا کر ان نوٹوں کو بدل سکتے ہیں۔ لیکن یہ سہولت ہر بینک میں موجود نہیں ہوتی ہے۔ بینک کے ملازمین آپ کا نوٹ بدلنے سے انکار نہیں کرسکتے ہیں۔ ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) نے سبھی بینکوں کو واضھ طو رپر حکم دیا ہے کہ وہ کٹے پھٹے نوٹ بدل دیں۔ ساتھ ہی انہیں اپنی برانچ میں اس سہولت کے بارے میں بورڈ بھی لگانا ہے۔

      2000 کے پھٹے نوٹ کے بدلے ملتے ہیں اتنے روپے
      RBI کے رولس کے مطابق نوٹ کتنا پھٹا ہوا ہے یہ اُس کی حالت پر مبنی ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود جانکاری کے مطابق 2000 روپے کے نوٹ کا 88 اسکوائر سینٹی میٹر ہونے پر پورا پیسہ ملے گا وہیں 44 اسکوائر سینٹی میٹر پر آدھی رقم ہی واپس ملے گی۔

      بینک نہیں لیتے کوئی فیس
      پھٹے نوٹ کو بدلنے کے لئے بینک آپ سے کسی طرح کی کوئی فیس نہیں لیتا ہے۔ یہ سروس بینک کی جانب سے مفت میں دی جاتی ہے۔ حالانکہ، بینک ایسے نوٹوں کو بدلنے سے انکار کرسکتا ہے جو بے حد خراب ہوں یا پھر بری طرح سے جلے ہوئے ہوں۔ اگر بینک کو شک ہے کہ نوٹ جان بوجھ کر کاٹ دیا گیا ہے، تو انہیں بھی تبدیل نہیں کیا جائے گا۔

      کتنا ملے گا ری فنڈ؟
      50 روپے، 100 روپے، 500 روپے کے پرانے کٹے پھٹے نوٹ کی پوری رقم واپسی کے لئے یہ ضروری ہوگا کہ آپ کا نوٹ 2 حصوں میں تقسیم ہوا ہو جس میں سے ایک حصہ پورے نوٹ کے 40 فیصد حصے یا اُس سے زیادہ حصے کو کوور کرتا ہو۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: