شادی کے پھیروں کے دوران دولہن نے کردی ایسی حرکت ، سبھی لوگ رہ گئے حیران ، دیکھئے ویڈیو
شادی کے پھیروں کے دوران دولہن نے کردی ایسی حرکت ، سبھی لوگ رہ گئے حیران ، دیکھئے ویڈیو
گرودوارہ میں شادی کے دوران لیا گیا ایک ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے ۔ ہر کوئی اس ویڈیو کو دیکھ کر جہاں مسکرا رہا ہے وہیں طرح طرح کے کمنٹس بھی کررہا ہے ۔
اس خوبصورت زندگی میں میاں بیوی کا رشتہ انتہائی خاص ہوتا ہے ۔ جب کبھی بھی شوہر راستہ بھٹکنے لگتا ہے تو اس کو بیوی ہی صحیح راستہ دکھاتی ہیں ۔ یہ سب باتیں تو آپ کو معلوم ہی ہوں گی ، لیکن کیا آپ نے اس کو سامنے ہوتے ہوئے دیکھا ہے ۔ اگر نہیں تو ہم آپ کیلئے ایسا ہی ایک مزیدار ویڈیو لے کر آئے ہیں ، جس کو دیکھنے کے بعد آپ بھی اپنی ہنسی نہیں روک پائیں گے ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ایک ویڈیو گرودوارہ میں ہورہی ایک شادی کا ہے ۔ شادی کے دوران ایک ایسا واقعہ پیش آگیا ، جس نے ہر کسی کو ہنسنے پر مجبور کردیا ۔ دراصل پھیروں کے دوران لڑکا جیسے ہی اٹھتا ہے تو وہ غلط سمت کی جانب بڑھنے لگتا ہے ۔ اس کے بعد اس کے پیچھے چل رہی ان کی محترمہ انہیں پیار سے پیچھے کی جانب کھینچ لیتی ہے اور لڑکا پھر صحیح سمت میں چلنے لگتا ہے ۔
گرودوارہ میں شادی کے دوران بنایا گیا یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے ۔ ہر کوئی اس ویڈیو کو دیکھ کر جہاں مسکرا رہا ہے وہیں طرح طرح کے کمنٹس بھی کررہا ہے ۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ایک یوزر نے لکھا : تلوار کسی کے ہاتھ میں ہو ، لیکن باس ہمیشہ وہ ہی ہوتی ہیں ۔ تو وہیں ایک دوسرے یوزر نے لکھا : اس لئے انہیں بیٹر ہاف کہا جاتا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔