ائیرانڈیا: ان فلائٹ سے سفر کرنے والےحجاج کرام نہیں لاپائیں گے آبِ زم زم

ائیرانڈیا کی جانب سے اپنے حج ٹور ایجنٹس کے لیے نوٹس جاری کیاگیاہے کہ جدہ سے ممبئی کے راستے حیدرآباد جانے والی فلائٹ اے آئی 966 اور جدہ سے کوچی جونے والی فلائٹ اے آئی 964 کے مسافراپنے ساتھ آبِ زم زم کی بوتلیں نہ لائیں۔

Jul 08, 2019 09:47 AM IST | Updated on: Jul 16, 2019 07:57 PM IST
ائیرانڈیا: ان فلائٹ سے سفر کرنے والےحجاج کرام نہیں لاپائیں گے آبِ زم زم

حج کے لیے جانے والے عازمین اپنی وطن واپسی پر اپنے ساتھ آبِ زم زم لاتے ہیں

ائیرانڈیا کی جانب سے اپنے حج ٹور ایجنٹس کے لیے نوٹس جاری کیاگیاہے کہ جدہ سے ممبئی کے راستے حیدرآباد جانے والی فلائٹ اے آئی 966 اور جدہ سے کوچی جونے والی فلائٹ اے آئی 964 کے مسافراپنے ساتھ آبِ زم زم کی بوتلیں نہ لائیں۔ ائیرانڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جہاز بدلے جانے اور سیٹوں کی محدود تعداد کی وجہ سے ان دونوں فلائٹس پر آنے والے حجاج اپنے ساتھ آبِ زم زم نہ لائیں۔ نوٹس میں ایجنٹس کو انتباہ کیا گیا ہے کہ جو عازمین ان کے ذریعے حج کرنے گئے ہیں انہیں بتا دیا جائے کہ وہ آبِ زم زم نہ لائیں تا کہ عین وقت  پر کوئی مسئلہ نہ پیدا ہو۔

وہیں دوسری جانب ایک پریس نوٹ میں ائیرانڈیا کے ویسٹرن ریجن مینیجر آر پربھو چندرن نے کہا کہ ائر انڈیا نے حج سیزن کے دوران حیدرآباد اور کوچین کیلئے بوئنگ 737 کی بجائے اے 320 طیارہ مصروف کیا ہے ۔ اس طیارہ کی جسامت قدرے کم ہے اور اس میں جگہ کی گنجائش کا مسئلہ ہے ۔ اس صورت میں یا تو وزن کم کرنا ضروری تھا یا پھر مسافرین کو گھٹانا پڑتا ۔ ائر انڈیا نے عازمین حج کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اسی لئے زم زم کی منتقلی پر عارضی امتناع ہے ۔ یہ امتناع مستقل نہیں بلکہ عارضی ہے

Loading...

واضح رہے کہ پوری دنیا سے حج کے لیے جانے والے عازمین اپنی وطن واپسی پر اپنے ساتھ آبِ زم زم لاتے ہیں کیونکہ آبِ زم زم کو دنیا کا مقدس ترین پانی مانا جاتاہے۔ حجاج کرام یہ پانی لا کران لوگوں کو بھی پلاتے ہیں جو خود حج کی سعادت حاصل کرنے سے محروم ہوں تا کہ وہ بھی اس سے فیض یاب ہو سکیں

ائیرانڈیا: ان فلائٹ سے سفر کرنے والےحجاج کرام نہیں لاپائیں گے آبِ زم زم ائیرانڈیا: ان فلائٹ سے سفر کرنے والےحجاج کرام نہیں لاپائیں گے آبِ زم زم

Loading...