اپنا ضلع منتخب کریں۔

    شادی کا آفر لے کر پہنچے نوجوان نے ہونے والی دلہن سے کی آبروریزی، تقریب میں ملاقات کے بعد بڑھی بات

    چھتیس گڑھ کے کوربا میں ایک نوجوان نے لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر اس کے ساتھ آبروریزی کی واردات کو انجام دیا۔ پولیس نے شکایت کے 24 گھنٹے میں ملزم کو درگ ضلع سے گرفتار کرلیا ہے۔

    چھتیس گڑھ کے کوربا میں ایک نوجوان نے لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر اس کے ساتھ آبروریزی کی واردات کو انجام دیا۔ پولیس نے شکایت کے 24 گھنٹے میں ملزم کو درگ ضلع سے گرفتار کرلیا ہے۔

    چھتیس گڑھ کے کوربا میں ایک نوجوان نے لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر اس کے ساتھ آبروریزی کی واردات کو انجام دیا۔ پولیس نے شکایت کے 24 گھنٹے میں ملزم کو درگ ضلع سے گرفتار کرلیا ہے۔

    • Share this:
      کوربا: چھتیس گڑھ کے کوربا میں ایک نوجوان نے لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر اس کے ساتھ آبروریزی کی واردات کو انجام دیا۔ پولیس نے شکایت کے 24 گھنٹے میں ملزم کو درگ ضلع سے گرفتار کرلیا ہے۔ رشتہ دار کی شادی میں شامل ہونے گئی لڑکی سے نسلی نوجوان نے شادی کی پیشکش کی تھی۔ دونوں کی فیملی والے بھی شادی کے لئے متفق ہوگئے۔ اس کے بعد نوجوان نے اپنی ہونے والی دلہن سے آبروریزی کی۔ دو سال بعد وہ شادی کرنے سے منحرف ہوگیا۔ کوربا کی مانک پور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ مانک پور چوکی انچارج سب انسپکٹر مینک مشرا نے بتایا کہ علاقے کی ایک لڑکی تقریباً 4-5 سال پہلے چانپا میں رشتہ دار کے یہاں شادی پروگرام میں شامل ہونے گئی تھی۔

      شادی پروگرام میں نسلی نوجوان بھلائی- درگ باشندہ ہمانشو وشوکرما سے اس کی ملاقات ہوئی، جس نے پہچان بڑھا کر لڑکی سے موبائل پر بات چیت شروع کردی۔ اس نے پسند کرنے کی بات کہتے ہوئے شادی کی بات کہی۔ فون پر ہی اس نے لڑکی کے اہل خانہ سے بات کرتے ہوئے شادی کی تجویز رکھ دی، جو تیار بھی ہوگئے۔ گزشتہ 14 ستمبر 2019 کو ہمانشو گھومنے کے بہانے لڑکی کے گھر پہنچا، جہاں اس نے موقع پاکر اس نے جلد شادی کرنے کی بات کہتے ہوئے لڑکی سے آبروریزی کی۔

      شادی سے کرتا رہا انتظار

      تقریباً 9 ماہ بعد وہ پھر سے اس کے گھر پہنچا۔ لڑکی کی ماں سے ملاقات کرکے دوسری جگہ رشتہ طے کرنے سے منع کیا۔ پھر اس نے لڑکی سے آبروریزی کی۔ ایسا کرتے ہوئے دوسال گزرنے کے بعد بھی اس نے شادی نہیں کی۔ لڑکی نے دباو بنایا تو اس نے شادی کرنے سے انکار کردیا، جس کے بعد متاثرہ نے مانک پور چوکی پہنچ کر حادثہ کی رپورٹ لکھوائی۔ پولیس نے معاملے میں آبروریزی کا کیس درج کیا۔ خاتون جرائم سے جڑا معاملہ ہونے پر ایس پی بھوج رام پٹیل کی رہنمائی میں پولیس ٹی نے درگ پہنچ کر گھیرا بندی کرکے اس کے رہائشی مقام ملزم ہمانشو کو گرفتار کرلیا۔ جسے عدالت میں پیش کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: