اپنا ضلع منتخب کریں۔

    !یو پی ایس سی مینس نتائج : ’زکوٰۃ فاؤنڈیشن ‘ سے 27 مسلم اور 2 عیسائی نوجوان بنیں گے آئی اے ایس

    اپنی محنت اور زکوٰۃ فاؤنڈیشن کی مدد سے 27 مسلم اور دوعیسائی نوجوان آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسر بنیں گے

    اپنی محنت اور زکوٰۃ فاؤنڈیشن کی مدد سے 27 مسلم اور دوعیسائی نوجوان آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسر بنیں گے

    اپنی محنت اور زکوٰۃ فاؤنڈیشن کی مدد سے 27 مسلم اور دوعیسائی نوجوان آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسر بنیں گے

    • Share this:
      یو پی ایس سی نے سول سروسز مینس امتحان کے نتائج کا اعلان جمعرات کے روز کیا۔ اس بار امتحان میں 1,994  امیدواروں نے انٹرویو کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ یہاں ایک بار پھر زکوٰۃ فاؤنڈیشن کے 29 نوجوانوں نے یو پی ایس سی کے امتحان میں اپنا پرچم لہرایا ہے۔ اپنی محنت اور زکوٰۃ فاؤنڈیشن کی مدد سے 27 مسلم اور دوعیسائی نوجوان آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسر بنیں گے۔

      زکوٰۃ فاؤنڈیشن کے صدر ظفر محمود کا کہنا ہے کہ 81 مسلم اور عیسائی لڑکے- لڑکیوں نے امتحان دئے تھے۔ ابھی تک 29 لڑکے -لڑکیوں نے امتحان پاس کرنے کی اطلاع فاونڈیشن کے دفتر میں دی ہے۔ 29 میں سے 3 لڑکیاں بھی ہیں۔

      اپریل 2018 میں جاری ہوئے یو پی ایس سی کے نتائج میں 27 مسلمانوں نے زکوٰۃ  فاونڈیشن کی مدد سے امتحان پاس کیا تھا۔ آپ کو یہ جان کر تعجب ہو گا کہ زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا زکوٰۃ کے پیسوں سے چلتا ہے۔ قابل غور ہے  کہ زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا کی مدد پانے کے لئے پہلے سول سروسز پری امتحان سطح کا امتحان پاس کرنا ہوتا ہے۔ اس کے بعد انٹرویو بھی پاس کرنا ہوتا ہے۔ اس امتحان کا انعقاد زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا ہی کرتا ہے۔

      آل انڈیا سطح پر ہوتا ہے امتحان اور انٹرویو

      ظفر محمود بتاتے ہیں کہ اپریل کے آخری اتوار کو ہم قومی سطح پر تحریری امتحان کراتے ہیں۔ یہ امتحان دہلی میں ہوتا ہے۔ تین سینٹر سرینگر، ملا پورم (کیرالہ) اور کولکتہ میں ہم خود جاکر امتحان لیتے ہیں۔ تحریری امتحان کا پیپر سول سروس کے پری امتحان میں آنے والے سوالات کی سطح کا ہوتا ہے۔ امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کا سول سروس کے ریٹائرڈ اور سروس کر رہے حکام کا پینل انٹرویو لیتا ہے۔ تحریری امتحان کے لئے نومبر میں آن لائن درخواستیں حاصل کی جاتی ہیں۔

       

       
      First published: