زوماٹو پرایک ہی آرڈرکابل، ایک لاکھ 84ہزارروپئے

آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی نے 415 باکس کیے ڈیلیور

Apr 11, 2019 04:26 PM IST | Updated on: Apr 11, 2019 05:12 PM IST
زوماٹو پرایک ہی آرڈرکابل، ایک لاکھ 84ہزارروپئے

کیاآپ نے کبھی آن لائن فوڈ ڈیلیوری ایپ  سے کھانامنگوایاہے۔ اگرہاں توآپ کابل شائد ایک سو روپئے سے لیکرہزارروپئے تک ہوا ہوگا ۔لیکن راجستھان کے دارالحکومت میں زوماٹو پرایک آرڈر کیاگیا۔ تو اس کا بل ایک ۔ دوہزارروپئے نہیں بلکہ ایک لاکھ چوراسی ہزار760روپئے ہوا۔ اس آرڈر پرآن لائن فوڈڈیلیوری کمپنی نے 415 باکس دیلیورکیے۔جبکہ اسطرح لکھنؤ کے صارف نے زوماٹو کے ذریعہ 16 پزار800 روپئے خرچ کیے ہیں۔

زوماٹو نے خود اپنی سالانہ رپورٹ میں اس بات کی جانکاری دی ہے۔ زوماٹو کے مطابق راجستھان کے الورمیں ایک صارف نے مختلف 48 ہوٹلوں سے 292 اقسام کے پگوان کا آرڈر کیے۔جبکہ ممبئی سے زیادہ اندرو میں آدھی رات میں زوماٹو کو آڈرس دیئے جارہے ہیں۔وہیں گوہاٹی میں زوماٹو نے برہماپترابوٹ میں بھی کھانا پہنچایاہے۔

Loading...

زوماٹو کے مطابق ہندوستان میں نہ صرف بڑے شہروں بلکہ چھوٹے شہروں میں بھی آن لائن فوڈ آرڈر کرنے کے رحجان میں اضافہ ہورہاہے۔ آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی نے بتایاکہ چھوٹے شہروں پرموبائل کے ذریعہ کھانے آرڈر دینے والے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہواہے۔ زوماٹو نے ایک اورلچسپ بتائی ہے کہ وجے واڑہ میں سب سے آرڈرصبح کے اوقات میں دیئے جارہے ہیں۔ جبکہ آندھراپردیش کے تونی میں سب سے زیادہ صارفین نے زوماٹو کو آن لائن بل ادا کیاہے۔

ZOMATO

Loading...