پورن اسٹار رہ چکے ہیں اس میچ کے امپائر گرتھ ، نام بدل کر کیا تھا کام  

بھلے ہی سب کی توجہ نیپیئر میچ پر کیوں نہ مرکوز ہو ، لیکن تیسرے ٹی 20 میچ کے چوتھے امپائر گرتھ اسٹریٹ سرخیوں میں آگئے ہیں ۔

Nov 09, 2019 10:00 AM IST | Updated on: Nov 09, 2019 04:45 PM IST
پورن اسٹار رہ چکے ہیں اس میچ کے امپائر گرتھ ، نام بدل کر کیا تھا کام  

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کھیلی جارہی ہے ۔

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کھیلی جارہی ہے ۔ سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم 2-1 سے سبقت حاصل کئے ہوئے ہے ۔ کرائسٹ چرچ میں سات وکٹوں کی جیت کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کرنے والی انگلش ٹیم کو گزشتہ دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ سیریز کے دوسرے میچ میں مورگن کی ٹیم کو 21 رن اور تیسرے میچ میں 14 رنوں سے شکست ملی ، لیکن اب انگلش ٹیم کی نظر نیپیئر میں کھیلے جانے والے چوتھے میچ پر مرکوز ہے ، جہاں سیریز میں جیت کی امیدوں کو برقرار رکھنے کا آخری موقع ہے ۔

تاہم بھلے ہی سب کی توجہ نیپیئر میچ پر کیوں نہ مرکوز ہو ، لیکن تیسرے ٹی 20 میچ کے چوتھے امپائر گرتھ اسٹریٹ سرخیوں میں آگئے ہیں ۔ دراصل ایک اخبار کے مطابق تیسرے ٹی 20 میچ کے آفیشیل چوتھے امپائر رہے گرتھ ایک پورن اسٹار رہ چکے ہیں ۔ دی سن کی خبر کے مطابق گرتھ پر الزام ہے کہ انہوں نے پورن میگزین کیلئے اسٹیو پارنیل کے نام سے فوٹو شوٹ کروایا تھا ۔ اس معاملہ پر گرتھ نے مرر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ماضی کے ایام کو لے کر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے ہیں ۔

Loading...

پچاس سالہ گرتھ نیوزی لینڈ ہوٹل کاونسل کے ہیڈ بھی رہ چکے ہیں ، لیکن ان کا ماضی سامنے آنے کے بعد انہوں نے یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا ۔ 2010 میں نیوزی لینڈ ہوٹل کاونسل کی خاتون چیئرمین جینی لینگلےنے مرر کو بتایا تھا کہ انہوں نے گرتھ سے اس سلسلہ میں بات کی تھی اور گرتھ نے انہیں بتایا کہ وہ چھ سال سے بھی پہلے کچھ فلموں میں شامل ہوئے تھے ، جب وہ غیر شادی شدہ تھے اور آکلینڈ میں رہتے تھے ۔ جینی نے بتایا تھا کہ انہوں نے کاونسل کے اراکین کو اس بارے میں بتایا تھا ، جو اس معاملہ سے پوری طرح سے غیر واقف تھے اور اس کے بعد انہوں نے گرتھ کا استعفی قبول کرلیا تھا ۔

garth

پارنیل نے 2003 میں ایڈلٹ فلم میں کام کیا تھا ۔ امپائر کو پیشہ کے طور پر سلیکٹ کرنے سے پہلے وہ اپنے گھریلو زمین پر کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں ۔ یہی نہیں وہ نیوزی لینڈ گولفرس ایسوسی ایشن کے ہیڈ بھی رہ چکے ہیں ۔ حالانکہ 2008 میں انہوں نے یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا ۔ گرتھ نے میچ کے بعد کہا کہ ٹی 20 میچ میں بطور چوتھا امپائر بن کر انہیں فخر محسوس ہورہا ہے ۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ میچ والے دن گرتھ کا یوم پیدائش بھی تھا ، جس پر انہوں نے کہا کہ یوم پیدائش کو اس طرح گزارنا کوئی بری بات نہیں ہے ۔

Loading...