ہندوستان کے سابق چیف الیکشن کمشنر ٹی این سیشن کا 86 سال کی عمر میں انتقال

ہندوستان کے سابق چیف الیکشن کمشنر ٹی این سیشن کا اتوار کی رات کو انتقال ہوگیا ۔ ہندوستان کے 10 ویں چیف الیکشن کمشنر رہے ٹی این سیشن 86 سال کے تھے ۔

Nov 10, 2019 11:37 PM IST | Updated on: Nov 10, 2019 11:37 PM IST
ہندوستان کے سابق چیف الیکشن کمشنر ٹی این سیشن کا 86 سال کی عمر میں انتقال

ہندوستان کے سابق چیف الیکشن کمشنر ٹی این سیشن کا انتقال ۔ فائل فوٹو ۔

ہندوستان کے سابق چیف الیکشن کمشنر ٹی این سیشن کا اتوار کی رات کو انتقال ہوگیا ۔ ہندوستان کے 10 ویں چیف الیکشن کمشنر رہے ٹی این سیشن 86 سال کے تھے ۔ ٹی این سیشن نے اتوار کو چنئی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں رات تقریبا 9.30 بجے آخری سانس لی ۔ ہندوستان کے انتخابی نظم و نسق کو پٹری پر لانے کا سہرا ٹی این سیشن کے سر جاتا ہے ۔

سیشن سال 1990 سے 1996 کے دوران ہندوستان کے چیف الیکشن کمشنر رہے ۔ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے وہ 1989 میں ہندوستان کے 18 ویں کابینہ سکریٹری کا عہدہ سنبھال رہے تھے ۔ 1996 میں انہیں سرکاری سروسز کیلئے رمن میگسیس ایوارڈ دیا گیا تھا ۔

Loading...

سابق الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی نے ٹویٹ کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ قریشی نے کہا کہ وہ صحیح معنوں میں عظیم تھے ۔ قریشی نے لکھا کہ میں ان کی روح کے سکون کیلئے دعا کرتا ہوں ۔

قابل ذکر ہے کہ 15 دسمبر 1932 کو کیرالہ کے پلککڑ ضلع کے تھرونیلئی میں پیدا ہوئے ٹی این سیشن نے مدراس کرشچین کالج سے گریجویشن کی ڈگری لی تھی ۔ اس کے بعد وہ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروسز کا امتحان پاس کرنے کے بعد انہوں نے امریکہ کی مشہور ہاورڈ یونیورسٹی میں پبلک ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کی ۔

Loading...