مہاراشٹر: فڑنویس کے گھر بی جے پی کی میٹنگ، دیوڑا نے کہا، کانگریس۔این سی پی کو مدعو کریں گورنر

شیو سینا لیڈر سنجے راؤت نے اتوار کو کہا کہ اگر مہاراشٹر میں کوئی اور حکومت تشکیل نہیں کرپاتا ہے تو ان کی پارٹی اگلی حکمت عملی کا اعلان کرے گی۔

Nov 10, 2019 03:45 PM IST | Updated on: Nov 10, 2019 03:46 PM IST
مہاراشٹر: فڑنویس کے گھر بی جے پی کی میٹنگ، دیوڑا نے کہا، کانگریس۔این سی پی کو مدعو کریں گورنر

ممبئی: مہاراشٹر میں مچے سیاسی گھماسان کے درمیان دیویندر فڑنویس کی رہائش گاہ ورشا میں بی جے پی کور گروپ میٹنگ جاری ہے۔ اس میٹنگ میں شامل ہونے کیلئے بی جے پی کے کئی بڑے لیڈروزیر اولی کی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔ میٹنگ میں ونود تاوڑے، اشیش شیلار، گیرش مہاجن جیسے سینئر لیڈر موجود ہیں۔  وہیں شیو سینا لیڈر سنجے راؤت نے اتوار کو کہا کہ اگر مہاراشٹر میں کوئی اور حکومت تشکیل نہیں کرپاتا ہے تو ان کی پارٹی اگلی حکمت عملی کا اعلان کرے گی۔  انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ سیاست ان کی پارٹی کیلئے کوئی کاروبار نہیں ہے۔

Loading...

وہیں دوسری طرف کانگریس لیڈر ملند دیوڑا نے گورنر سے کانگریس۔این سی پی کو حکومت بنانے کیلئے مدعو کرنے کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اتوار کو ٹویٹ کرکے کہا، 'بی جےپی۔شیو سینا نے حکوت بنانے سے انکار کردیا ہے۔ ایسے میں مہاراشٹر کے گورنر کو ریاست کے دوسرے بڑے سب سے بڑے گٹھ بندھن این سی پی۔کانگریس کو حکومت بنانے کیلئے مدعو کرنا چاہئے'۔

دوسری طرف ممبئی میں ماتوشری رہائش گاہ کے باہر ایک پوسٹر لگا ہوا نظر آیا۔اس پوسٹر میں لکھا ہے 'مہاراشٹرکو بطور وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی ضرورت ہے'۔

این سی پی لیڈر نواب ملک نے کہا ہم۔12 کو کریں گے غور

این سی پی لیڈر نواب ملک نے کہا ہے کہ اگر مہاراشٹر میں بی جے پی۔شیوسینا حکومت بناتی ہے تو ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دونوں پارٹی مل کر حکومت نہیں بناتی تو ہم کانگریس کےساتھ مل کر مہاراشٹر کی سیاسی حالات پر غور کریں گے۔ نواب ملک نے کہا کہ اس کیلئے 12 نومبر کو ہم اپنے ممبر اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ اس کے بعد ہی کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔

Loading...