مہاراشٹر: بی جےپی کو ملی حکومت بنانے کی دعوت، 11 نومبر تک ثابت کرنی ہوگی اکثریت

مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے سب سے بڑی پارٹی بی جے پی کو حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔ بی جے پی کو 11 نومنبر تک اکثریت ثابت کرنی ہوگی۔

Nov 10, 2019 09:19 AM IST | Updated on: Nov 10, 2019 09:19 AM IST
مہاراشٹر: بی جےپی کو ملی حکومت بنانے کی دعوت، 11 نومبر تک ثابت کرنی ہوگی اکثریت

مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے سب سے بڑی پارٹی بی جے پی کو حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔ بی جے پی کو 11 نومنبر تک اکثریت ثابت کرنی ہوگی۔ اس سے پہلے دیویندر فڑنویس نے جمعے کو گورنر سے مل کر استعفیٰ سونپا تھا۔

فڑنویس کے استعفیٰ دینے کے بعد ریاست کی سیاست اور گرما گئی ہے۔ پہلے دیویندر فڑنویس اور پھر ادھو ٹھاکرے نے پریس کانفرنس کی۔ دیویندر فڑنویس نے صاف کہا کہ انہوں نے کبھی شیو سینا سےوزیر اعلیٰ عہدے کا وعدہ نہیں کیا تھا۔

دیویندر فڑنویس نے کہا وزیر اعلیٰ عہدے پر نہیں ہوئی تھی بات

پریس کانفرنس میں دیویندر فڑنویس نے الزام لگایا تھا کہ شیو سینا کے لیڈران نے بی جے پی اور مودی جی پر حملہ بولا۔ ساتھ ہی بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان کبھی بھی وزیر اعلیٰ عہدے کو لیکر50۔50 کے فارمولے پر فیصلہ نہیں ہوا تھا۔ میں نے پارٹی صدر امت شاہ ، نتن گڈکری سے بھی اس بارے میں پوچھا۔ لیکن انہوں نے بھی سی ایم پر 50۔50 فارمولے پر کسی بھی طرح کے فیصلے سے انکار کیا۔

Loading...

Loading...